اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 605 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 605

605 94 ی پیرانی بات نہیں ہے ، پھر ان کا کلمہ ان کی اذان اور نماز وہی ہے جو عام امت مسلمہ کی ہے زندگی کے مختلف شعبوں کے بارے میں ان کے فقہی مسائل قریب قریب وہی ہیں جو مسلمانوں کے ہیں ، لیکن جب یہ بات یقین کے ساتھ سامنے آگئی کہ وہ فی الحقیقت عام عقیدہ ختم نبوت کے منکر ہیں اور مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی مانتے ہیں اگر چہ زبان سے رسول اللہ صلی اللہ علہ وسلم کو خاتم النبیین اکہتے ہیں۔اور اسی طرح کے ان کے دوسرے موجب کفر عقیدے غیر مشکوک طور پر سامنے آئے تو علمائے کرام نے ان کے بارہ ہیں کفر و ارتداد کا فیصلہ اور اس کا اعلان کرنا اپنا فرض سمجھا اور اگر وہ یہ فرض ادا نہ کرتے تو خدا کے مجرم ہوتے۔لیکن اثنا عشریہ کا حال یہ ہے کہ مذکورہ بالا موجب کفر عقائد کے علاوہ ان کا کلمہ الگ ہے ان کا و منو الگ ہے ان کی اذان اور نماز الگ ہے۔زکوۃ کے مسائل بھی الگ ہیں نکاح و طلاق وغیرہ کے مسائل بھی الگ ہیں حتی کہ موت کے بعد کفن دفن اور وراثت کے مسائل بھی الگ ہیں۔اگر اس کو تفصیل سے لکھا جائے تو ایک ضخیم کتاب تیار ہو سکتی ہے بہر حال اپنے اس دور کے حضرات علمائے کرام کی خدمت میں گزارش ہے کہ وہ انی علی و دینی ذمہ داری اور عدالله مسئولی کو پیش نظر رکھ کہ اثنا عشریہ کے کفر و اسلام نے بارے میں فیصلہ فرمائیں - والله يقول الحق وهو يهدى السبيل