اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 46 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 46

46 اب ساری دنیا میں یہی قاعدہ ہے۔اس واسطے براہ راست وہ نہیں چاہتے تھے لیکن بنیاد رکھنا چاہتے تھے۔اس لیے جو حلف اس وقت انہوں نے پیش کیا اور جو Unanimously منظور کر لیا گیا ، یہ وہی الفاظ تھے جو کہ بعد میں 7 ستمبر کے ریزولیوشن میں پیش کئے گئے کہ میں حلف اٹھاتا ہوں کہ۔۔محمد رسول اللہ آخری نبی ہیں اور میں غیر مشروط طور پر آنحضور ﷺ کے ختم نبوت پر اور ان کے بعد کسی اور نبی کے نہ ہونے پر ایمان لاتا ہوں۔یہ حلف اس میں شامل کیا گیا۔یہ بنی تھی اصل میں اس قرار داد کی۔اب قرار داد کے الفاظ میں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔قرار داد کے الفاظ اب دیکھ لیں۔1973 ء کے آئین کی کا پی آپ دیکھیں۔|| & | Appendix کو اسٹڈی کریں۔بالکل یہ الفاظ تھے جو اس وقت اس میں شامل کئے گئے تھے۔اب قرار داد کے الفاظ :۔جو شخص حضرت محمد اللہ جو آخری نبی ہیں، کے خاتم النبین ہونے پر قطعی اور غیر مشروط طور پر ایمان نہیں رکھتا۔“ یعنی یہ تسلیم نہیں کرتا کہ آنحضرت ﷺ آخری نبی ہیں۔اس پر میں زور دینا چاہتا تھا کہ قرارداد کی رُوح، نیو کلیئس اور بنیادی نکتہ یہ ہے کہ خاتم النبیین کے معنی ہیں کہ محمد رسول اللہ علی غیر مشروط طور پر آخری نبی ہیں۔اور جو شخص اس کو نہیں مانتا یا جو حضرت محمد ﷺ کے بعد کسی بھی مفہوم میں یا کسی بھی قسم کا نبی ہونے کا دعوی کرتا ہے یا جو کسی ایسے مدعی کو نبی یا دینی مصلح تسلیم کرتا ہے وہ آئین یا قانون کی اغراض کے لئے مسلمان نہیں ہے۔“ "They are not Muslims for the purpose of constitution and law" This was the wording of Bhutto Parliament in 1974۔