اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 588
588 ZAY آزاد بنارستان میں آزاد اسلام پاکستان انگریزی ایجنٹوں کا فریب ہے مسلمانو ! سمجھو اور سوچو جنگ کی وجہ سے ہندوستانی عوام جس میں مسلمان بھی شامل ہیں۔کھانے، کپڑے اور دوسری ضروریات زندگی کی جن روح فرسا تکلیفوں میں مبتلا ہیں۔امید تھی کہ شملہ کا نفرنس میں جو قومی وزارت بنے گی وہ ہندوستانیوں کو ان مصائب سے نجات دلانے کی موثر کوشش کرے گی لیکن مسٹر جناح کی اس صدر نے کہ سروں خان بہادروں اور نوابوں کی جماعت مسلم لیگ ہی مسلمانوں کی واحد نما بندہ ہے اور تنہا اسی کو مسلمانوں کی طرف سے بولنے اور ان کی ترجمانی کرنے کا حق ہے۔اس لئے وائسرائے کی عارضی قومی وزارت میں غیر مسلموں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے مسلم لیگ کے نمایندوں کے سوا کسی دوسری مسلم جماعت کا ایک نمائندہ بھی شریک نہ کیا جائے۔شملہ کا نفرنس کو ناکام بنا دیا اور ہندوستان کے بدترین وضمن ایمبرے (جو اس وقت وزیر مہند تھے) نے بھی اپنے سامراجی مقاصد کے لئے ان کی سرپرستی کر کے اس بہٹ کو پورا کرنے میں اعداد و سی۔کا نفرنس کی ناکامی کے بعد مسٹر جناح نے مسلم لیگ کی واحد نمایندگی کے دعوے کو صحیح ثابت کرنے کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں، چنانچہ حکومت کی جانب سے انتخابات