اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 542 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 542

542 خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسی طاقت ملے گی جس کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکے گا۔پس تم اپنے عمل سے اپنے آپ کو مفید وجود بناؤ۔غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرو۔نہ صرف اپنے مذہب کے غریبوں اور مسکینوں کی بلکہ ہر قوم کے غریبوں اور بیکسوں کی۔تا دنیا کو معلوم ہو کہ احمدی اخلاق کتنے بلند ہوتے ہیں۔“ و مشعل راه جلد اول صفحه 30-31) حضرت مصلح موعودؓ نے درد بھرے الفاظ کے ساتھ جماعت کے نونہالوں کو اور خدام احمدیت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا:۔کام مشکل ہے بہت منزل مقصود ہے دور اے مرے اہل وفا کبھی کام نہ ہو حشر کے روز نہ کرنا ہمیں رسوا و خراب ہو پیارو آموخته درس وفا خام نه ہم تو جس طرح بننے کام کئے جاتے ہیں آپ کے وقت میں سلسلہ بدنام نہ ہو