اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 536
536 ہیں۔ایک ہی وقت میں آئی ہیں اور ایک ہی طرز کے خواب ہیں۔جب اس احمدی نے سنا تو حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تصویر ان کے سامنے رکھی۔دونوں نے بیک زبان کہا کہ یہی بزرگ تھے۔اور کہا کہ ہماری طرف سے بیعت کا خط لکھ دیں۔اور اس کے بعد یہ کہا کہ پہلے ہمیں ربوہ دکھا ئیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے حضور سے ملنے کے لئے پاسپورٹ کے لئے ش شروع کر دی ہے۔یہ چند دن پہلے کا واقعہ ہے۔تو یہ آسمان سے فرشتوں کا نزول دنیا کی ساری طاقتیں بھی اکٹھی ہو جا ئیں ، بند کر سکتی ہیں؟ نہیں کر سکتیں !! حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔مولانا صاحب ! 1974ء کے اسمبلی کے واقعات کے حوالے سے بہت تفصیلی انٹرویوالحمد للہ آپ نے دیا اور سوالات کے جوابات دئے۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب: یہ اللہ کے فضل اور حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ ولانا الله بنصرہ العزیز کی خاص دعاؤں کی برکات ہیں۔حافظ محمد نصر اللہ صاحب : یہ تاریخ احمدیت کا ایک بہت ہی درخشاں پہلو ہے اور بہت ہی اہم واقعات ہیں جن میں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے بے شمار مناظر ہم دیکھتے ہیں۔اس موقع پر یہ بتاتا چلوں کہ محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب 1955ء سے حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہدایت پر ” تاریخ احمدیت مرتب کر رہے ہیں اور تاریخ احمدیت کا شعبہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جاری فرمایا اور مکرم و محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب کو تاریخ احمدیت مرتب کرنے کی ہدایت فرمائی۔حضرت خلیفۃ اصسیح الثانی کا ایک اعلان "سیدنا ا بالمصلح الموعود ایدہ اللہ تعالیٰ کا ایک تازہ پیغام۔برادران جماعت کے نام کے عنوان سے احباب جماعت کے نام الفضل 10 دسمبر 1963 ، صفحہ 1 میں چھپا۔حضور کا پیغام ان الفاظ میں ہے:۔بسم اللہ الرحمان الرحیم۔نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم وعلى عبده السيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر۔