اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 535 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 535

535 متعلق کیونکہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کہتا ہوں کہ میں اگر امام مہدی تک پہنچنا چاہوں تو مجھے قادیان جانا چاہئے۔تو یہ خواب میں میری زبان پر جاری ہوا۔میں حیران تھا کہ قادیان کہاں پر واقع ہے۔کبھی سمجھتا تھا پٹنہ کے قریب ہے۔کبھی آسام کی طرف نظر تھی۔اور میں حیران تھا۔کسی سے پتا ہی نہیں چلتا تھا کیونکہ گمنام بستی تھی۔؎ میں تھا غریب و بے کس و گمنام و بے ہنر کوئی نہ جانتا تھا کہ ہے قادیاں کدھر تو مجھے پتہ ہی نہیں لگ رہا تھا کہ اسی دوران اب آپ کا خط آ گیا ہے جس میں بتایا ہے کہ مهدی موعود قادیان میں ہے اور قادیان ضلع گورداسپور میں ہے اور خدا نے آپ کو بتایا اور عجیب بات ہے کہ آپ جو وقت بتا رہے ہیں، جو تاریخ بتا رہے ہیں بعینہ وہی رات تھی اور وہی تاریخ تھی اور وہی وقت تھا جبکہ خدا نے مجھ پر یہ انکشاف کیا۔تو اب میں آپ سے اتنا عرض کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود مہدی معہود کی خدمت میں میری بیعت کا خط لکھ دیں۔میں خود بھی حاضر ہوں گا۔چنانچہ بعد میں وہ خود بھی حاضر ہوئے۔“ بشارات رحمانیہ جلد اول بار دوم صفحه 139-140) اب دیکھیں کتنی عظیم الشان بات ہے۔یہی واقعات پاکستان میں ہو رہے ہیں۔چند دن پہلے ایک شہر سے دونو جوان ایک احمدی دوست کے ساتھ آئے اور انہوں نے یہ بتایا کہ ہم دونوں بھائی ہیں۔ایک ہی قسم کا کاروبار کرتے ہیں۔بہت بڑا کاروبار ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کھاتے پیتے خاندان سے تعلق ہے۔مذہبی خیالات رکھنے والے تھے۔اہلسنت والجماعت سے ان کا تعلق ہے۔کہنے لگے کہ ایک رات ہم دونوں کو ایک خواب آئی کہ ایک بزرگ ملے۔پگڑی پہنے ہوئے تھے۔اچکن پہنی ہوئی تھی اور سفید داڑھی تھی اور ہمیں کسی نے کہا کہ اگر تم آج دنیا میں اپنی کسی مشکل کو حل کرنا چاہتے ہو تو تمہیں فی الفور اس بزرگ کے پاس جانا چاہئے۔دونوں نے خوا ہیں دیکھیں اور اتفاق کی بات ہے کہ دونوں اپنے کسی کام کے لئے اس احمدی کے پاس آئے تھے اور انہیں پتا نہیں تھا کہ یہ احمدی ہیں۔کاروباری لحاظ سے ان کا کوئی تعلق تھا مگر ان کے احمدی ہونے کا کوئی علم نہیں تھا۔تو ساتھ ہی کہا دونوں نے کہ آج رات عجیب و غریب واقعہ ہوا ہے کہ صرف ایک کو نہیں دونوں کو خوا میں آئی