اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 508 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 508

508 ماضی حال سے وابستہ ہوتا ہے۔آئیے ذرا اپنے ماضی، حال اور مستقبل میں 66 جھانک کر تو دیکھیں۔“ آگے پھر چنیوٹ کے ملاں کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ " ( اس ) نے یہ انکشاف کیا ہے کہ یہودیوں کے تعاون سے قادیانیوں نے ایک ٹیلی ویژن سٹیشن بنانے کے پروگرام کو مکمل کر لیا ہے۔انہوں نے ڈش انٹینا کے ذریعہ مرزا طاہر احمد کی تقاریرہ پورے ملک میں سنانے اور دکھانے پر بھی اعتراض کیا۔حیرت کی بات ہے کہ اب احمدی اقلیت اس قدر ترقی کر چکی ہے کہ وہ پوری دنیا میں اپنی نشریات پہنچا سکتی ہے۔اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ نیٹ ورک کے ذریعہ ہماری حکومت ابھی تک ٹیلی ویژن کی نشریات پوری دنیا میں دکھا نہیں سکتی۔اس انکشاف نے یہ ثابت کر دیا کہ احمدی دنیا بھر میں ہمارے ملک کی حکومت سے زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں۔پاکستان میں ان کی تبلیغ بہت شاندارانداز میں جاری ہے۔اکثر سرکاری اداروں کے سر براہ قادیانی ہیں۔(خدا کرے کہ ایسا ہو۔ناقل ) اس ملک میں احمدیوں کے لئے روزگار حاصل کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔تمام اداروں کے علاوہ خصوصاً ذرائع ابلاغ پر احمدیوں کا قبضہ ہو چکا ہے۔“ اور پھر عنوان یہی دیا ہے کہ علمائے کرام متحد نہ ہوئے تو احمدیت“ کے سیلاب کو روکا نہیں جاسکتا۔“ واضح اعتراف حق ملاؤں کی زبانی یہ احمدیت کی شاندار ترقی کا ایسا نمونہ ہے کہ جو ثابت کر رہا ہے کہ خدا کے فضل سے آسمان کی فوجیں اس شان سے حرکت میں آگئی ہیں کہ تمام دنیا میں احمدیت کے نوبت خانے کی آواز کی گونج