اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 506 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 506

506 امریکہ صرف قادیانیوں سے کیوں ڈرتا ہے؟۔“ تیسری سرخی یہ ہے کہ علماء کرام متحد نہ ہوئے تو احمدیت کے سیلاب کو روکا نہیں جاسکتا۔“ اور ایک بڑی سرخی یہ ہے:۔”روزانہ سینکڑوں افراد مرزا طاہر احمد کے ہاتھ پر بیعت کر رہے ہیں۔قادیانی الگ ٹی وی سٹیشن بنانے کی تیاریاں مکمل کر چکے۔“ اس میں انہوں نے تصاویر دی ہیں گورنر پنجاب کی۔بھٹو صاحب کی ہمنظور احمد صاحب وٹو کی اور اسی طرح بعض اور ملاؤں کی بھی۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی بھی تصویر دی ہے۔متن میں لکھا ہے کہ گورنر پنجاب نے حال ہی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ مرزائی لندن میں ڈش انٹینا پر تبلیغ کر رہے ہیں۔ان کا یہ انکشاف نیا نہیں۔ہمارے ہاں اس امر کا اندازہ نہیں کیا جا رہا کہ احمدی اب کس قدر طاقتور قوت بن چکے ہیں۔اور اس قوت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں وطنِ عزیز میں اسلامی نظام نافذ کرنے کے علاوہ کیا کچھ کیا جانا چاہئے۔حیرت کی بات ہے کہ جماعت احمدیہ کے سر براہ مرزا طاہر احمد نے گزشتہ دنوں اپنے خطاب میں بعض حیرت انگیز دعوے کئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکہ بہت جلد چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم ہو جائے گا اور یہ کہ امریکہ دنیا میں احمدیوں کے علاوہ اور کسی سے نہیں ڈرتا۔پاکستان کے عام لوگوں اور دنیا کے مسلمانوں کے نزدیک ان کے ان خیالات کو امریکہ کو چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیا جائے گا۔حالانکہ امریکہ کی طرف سے اپنے حامیوں کو طاقت میں لانے کے لئے اس قسم کی مخالفت کی اجازت ہوتی ہے۔مرزا طاہر احمد مزید کہتے ہیں کہ اس وقت احمدیوں کا ٹیلی ویژن چینل دنیا کی کئی زبانوں میں بارہ گھنٹے تبلیغی نشریات پیش کر رہا ہے۔اور یہ نشریات دنیا بھر میں دیکھی جاسکتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق لندن میں قائم