اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 499
499 سفارشات پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا (یعنی قائد اعظم کے نظریات کی طرف رجوع نہیں ہو گا۔) اس پر تمام علماء حضرات خاموش ہو گئے اور کانفرنس کی کارروائی جاری رہی۔“ اپنا گریبان چاک“ سنگ میل پبلیکیشنز لاہور صفحہ 205) اب آپ کو آخری اقتباس جو میں سنانا چاہتا ہوں وہ ذراغور کے قابل ہے۔انہوں نے دونوں فرعونوں کی حکومت اور یہاں اسلام کو جس طرح استعمال کیا جاتا ہے اس کا نقشہ جامع الفاظ میں کھینچا ہے جو سننے کے لائق ہے۔دو فرعونوں کا موازنہ جناب جسٹس ڈاکٹر جاوید اقبال اپنی سوانح حیات کے صفحہ 207 پر ان دونوں فرعونوں کے زمانہ حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں۔جنرل صاحب ( ضیاء الحق صاحب ) اتنے ہی مسلمان ہیں جتنے بھٹو صاحب تھے۔فرق صرف اتنا ہے کہ ایک نے اسلام کو اپنے اقتدار کی ڈوبتی کشتی کے تحفظ کی خاطر استعمال کیا اور دوسرے نے اسے اپنے اقتدار کے چڑھتے سورج کے استحکام کے لئے۔مجھے پہلا مارشل لاء لگنے پر سکندر مرزا کے اعلان کی یاد نے شرمندہ کر دیا۔ہم سیاسی مقاصد کی خاطر کب تک اسلام کو بطور طوائف“ استعمال کرتے رہیں گے؟“ می افین ختم نبوت کا رخ کردار (''اپنا گریبان چاک‘صفحہ 207) ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔مولانا ! 1974ء میں بھی یہ الزام دہرایا گیا اور احراری اور دیو بندی حلقوں کی طرف سے اب تک اخبارات میں بھی یہ پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ جماعت احمدیہ اقلیت ہے۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔جی۔ہاں یہ تو آج تک کیا جا رہا ہے۔