اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 35 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 35

35 موجود ہے اور یہ جناب شورش صاحب کی تقریر ہے جو انہوں نے گوجرانوالہ میں کی تھی۔(3) اس سکیم میں طلباء کو آلہ کار بنایا جائے۔( لولاک‘ 18 جنوری 1974 صفحہ 5 و 7 لولاک 19 اپریل 1974 صفحہ 5) (4)1953ء میں ہمارا خون بہا تھا۔اب مرزائیوں کی باری ہے۔لولاک 18 جنوری 1974 صفحہ 8 اس مقصد کی تکمیل کے لئے جو ماسٹر پلان بنایا گیا تھا اب اس کے خدو خال آپ ملاحظہ فرمائیں۔الف: غلط افواہیں۔(1) سیاسی اور مذہبی رنگ میں مثلاً جماعت احمد یہ اسرائیل کی ایجنٹ بن کر پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔( ” چٹان 12 نومبر 1973ء صفحہ 4) (2) احمدیوں نے کلمہ بدل دیا ہے۔(3) قرآن میں تحریف کر دی ہے۔چٹان 10 دسمبر 1973 ، صفحہ 10) ترجمان اسلام لاہور 31 اگست 1973ء صفحہ 7) (ب) احمدیوں اور عوام کو مشتعل کرنے کے لئے دل آزار اور نازیبا تحریرات۔چٹان 19 نومبر 1972 ء صفحہ 18 ، ترجمان اسلام " 20 جولائی 1973ء صفحہ 11 چٹان 27 اگست 1973 ، صفحہ 4، چٹان 21 جنوری 1974 ، صفحہ 13 ) یہ دیکھیں وہ قصہ تو 22 اور 29 مئی کو ہوا ہے اور یہ جنوری 1974 ء ہے۔پہلا 27 اگست 1973 ء ہے۔) ایشیا (جماعت اسلامی کا ترجمان 24 فروری 1974 ، صفحہ 5، 'چٹان یکم اپریل 1974ء، لولاک۔19 اپریل 1974 صفحہ 5 تا صفحہ 8) لولاک جمیعت علماء اسلام کا ترجمان ہے۔ان سے مقصود یہ تھا کہ احمدیوں کو بھی مشتعل کیا جائے اور عوام کو بھی مشتعل کیا جائے۔۔۔(ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔مولانا تاج محمود صاحب اس کے ایڈیٹر تھے )