اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 487 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 487

487 صحافت نے بھی اس زلزلے کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا تھا؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔عرب صحافت نے اس بارے میں ہوسکتا ہے کہ اور بھی اخباروں نے لکھا ہو لیکن مجھے یہاں ” السياسة “ اخبار کا جو عرب کا مشہور اخبار ہے، تذکرہ کرنا ہے یہ اکیس اکتوبر 2005ء کا شمارہ ہے۔اخبار السياسة‘ نے اس پر جو تبصرہ کیا اس کا ایک حصہ میں سناتا ہوں۔عنوان تھا:۔" زلزال باكستان اختبار من الخالق و علينا الحذر من غضبه و نقمته۔۔۔اخبار نے لکھا: صلى الله " ان المولى سبحانه اخبر نبیہ اللہ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم ﷺ کو یہ اطلاع دی که انه قد اهلك الامم المكذبة للانبياء والمرسلين السابقين عليه و على المومنين جميعا اللہ تعالیٰ نے محمد عربی ﷺ کو اطلاع دی کہ خدا نے ان قوموں کو ہلاک کیا جو خدا کے نبیوں اور بچے مرسلوں کے مکذب تھے و على المومنين جميعا ان يتقوا الله اور مومنوں کو فرض ہے کہ وہ اللہ کا تقویٰ اختیار کریں۔و يراقبوا بامتثال اوامره و اجتناب نواهيه اور ان کا فرض ہے کہ خدا کے احکام پر عمل پیرا ہو جائیں اور خدا نے جو منہیات رکھی ہیں ان سے علیحدگی اختیار کریں۔و اذا ما حلت بهم نازلة من النوازل فعليهم اور جب تکذیب کرنے والی قوموں کی طرح ان پر بھی عذاب آئے۔تو ان کا فرض ہے کہ ان ینیبوا الی اللہ کہ وہ خدا کی انابت اختیار کریں۔خدا کی طرف جھک جائیں۔اس کے آستانہ کے او پر اپنا سر رکھیں۔و یرجعوا الیہ اور اسی کی طرف توجہ کریں۔ویفتشوا فی انفسهم عن اسباب ما حصل اور ان اسباب کو دیکھیں کہ کہیں وہ بھی تو تکذیب کرنے والوں میں سے شامل نہیں ہیں۔و عليهم ان يتوبوا الى اللہ کہ ان کا فرض اولین ہے کہ وہ خدا سے تو بہ کریں۔