اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 482 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 482

482 یہ عبارت کہ ایسے حالات میں ہماری یہ دعا ہو گی کہ اے رحیم خدا! ہمیں مقبول دعاؤں کی توفیق عطا فرمائیو جس کے نتیجہ میں ظلمات‘ خدا کے نور سے بدل جائیں اور دنیا وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا (الزمر: 70) کا نظارہ دیکھنے لگ جائے۔آمین معمولی تصرف کے ساتھ یہ عبارت اسی طرح حضور نے رکھی اور اسی طرح شائع شدہ ہے۔شمیر اسمبلی کی قرارداد پر ہفت روزہ ”کہانی“ کا آرٹیکل ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔آزاد کشمیر اسمبلی کی قرارداد پر ہفت روزہ ”کہانی“ نے بھی آرٹیکل لکھا تھا۔ہفت روزہ ”کہانی“ نے اس بارے میں کیا تبصرہ کیا تھا؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔جزاکم اللہ۔ہفت روزہ ”کہانی“ کے تبصرے کا ایک حصہ میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔عنوان اس حصے کا ہے:۔یہ ماہنامہ لکھتا ہے:۔گھر پھونک دو۔“ آزاد کشمیر اسمبلی کے کل چھپیس ارکان ہیں جن میں سے سردار قیوم کے تیرہ اور اپوزیشن پارٹیوں کے گیارہ رکن ہیں۔ایک سپیکر ہے۔اپوزیشن پارٹیوں کی تفصیل یہ ہے۔لبریشن لیگ پانچ ، پیپلز پارٹی چار ، آزاد کانفرنس دو، ہنگاموں کی وجہ سے اپوزیشن کے ارکان اجلاس میں موجود نہ تھے اور بائیکاٹ کر چکے تھے۔اٹھائیس تاریخ کو ( یعنی اٹھائیس اپریل کو ) اسمبلی میں سردار قیوم کے اپنے ارکان بھی صرف نو کی تعداد میں تھے۔چنانچہ سردار قیوم کے اشارے پر احمدیوں کو اقلیت قرار دینے کی قرارداد انہیں نوارکان سے منظور کروائی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایسی کوئی قرارداد اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ تھی۔اس پر کوئی بحث نہ ہوسکی کیونکہ اپوزیشن کے ارکان اس سے پہلے ہی واک آؤٹ