اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 480 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 480

480 چیز ہے؟ کتنے ممبر اس میں موجود تھے؟ کل ممبر کتنے ہیں اور اس میں کیا کچھ کہا گیا؟۔اس کے بعد حضور نے جوارشاد فرمایا۔اور جسے ہمارے انچارج صاحب زود نویسی مولانا یوسف سلیم شاہد صاحب ( اللہ تعالیٰ ان کو جزائے عظیم بخشے) نے ٹیپ ریکارڈر سے تحریر کر کے حضور کی خدمت میں بھجوایا، یہ اس کا عکس میرے سامنے ہے۔اور یہ اس وجہ سے ہے کہ حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے ارشاد فرمایا تھا کہ خطبہ چھپنے کے بعد مجھے بھجوایا جائے تا کہ یہ میں ریکارڈ رکھ سکوں۔کسی اور خطبے کے متعلق حضور نے یہ ارشاد نہیں فرمایا۔باقی سب آج تک شعبہ زود نویسی کے پاس ہیں مگر یہ اصل خطبہ میرے پاس ہے اور یہ حضور کا ارشاد تھا۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کے تصرفات میں سے ہے۔حضور نے اس موقعہ پر جو فرمایا اصل میں۔وہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔حضور نے پہلے تو اس خطبہ میں سے کوئی آٹھ دس سطریں کاٹنے کے بعد آخر میں جماعت احمد یہ کونصیحت فرمائی کہ ہمیں مضبوطی سے ان ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔یہ حضور کے اصل الفاظ تھے:۔دو نحضرت ﷺ سے پیار کرتے رہنا ہے۔اپنے آپ کو کچھ نہیں سمجھنا۔بے لوث خدمت میں آگے رہنا ہے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنا ہے اور جب دنیا پیار کو کلی طور پر قبول کرنے سے انکارکر دے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام ” آؤ دعائیں کریں اور قیامت کا نمونہ دیکھیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ وہ وقت نہیں کہ آؤ دعائیں کریں اور قیامت کا نمونہ دیکھیں۔کسی وقت کسی خطہ ارض پر ہو سکتا ہے کہ ایسے حالات پیدا ہوں کہ احمدی دعائیں کریں اور ان لوگوں کو جو مخالفین اسلام واحمدیت ہیں ان کی ہلاکت کا نشان دیکھیں یعنی ان کو خدا اسی طرح ملیا میٹ کر دے جس طرح اس نے پہلے بعض قوموں کو کیا تھا۔لیکن ہم اسے پسند نہیں کرتے اور اس دعا کی اجازت کے باوجود جیسا کہ آنحضرت ﷺ سے کہا گیا تھا اور آپ نے فرمایا تھا کہ میں کفار کے لئے بد دعا نہیں کرنا چاہتا۔میں ان کی ہدایت کا طلبگار ہوں۔ہم بھی یہی