اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 459
459 آنحضور ﷺ نے رئیس المنافقین ابی ابن سلول کی گستاخانہ بکواس کے باوجود کبھی اس کو غیر مسلم نہیں کہا بلکہ اس کا جنازہ پڑھا اور جنازہ کے ساتھ ہی حضور نے اپنا مبارک کر یہ بھی عطا فرمایا۔یہ اسوہ محمدی ہے۔لیکن اس کے مقابل پر ضیاء صاحب نے جو آرڈینینس جماعت کے خلاف بنایا ہے، وہ ایک نئی شریعت ہے، نیا اسلام ہے۔محمد ﷺ کی شریعت کے ایک ایک لفظ کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔دیکھیں مسلم کا لفظ ایہ پابندی ہے کہ احمدی اپنے تئیں مسلمان نہیں کہلا سکتے۔قرآن تو کہتا ہے کہ یہ نام آدم کے زمانے سے ہر نبی کا تھا اور ہر امت کا تھا اور ہر مسلمان کو اللہ نے یہ خطاب دیا ہے اور قرآن کی رُو سے منافق کو بھی آپ غیر مسلم نہیں کہہ سکتے اس کو مسلمان کہنا پڑے گا۔بلکہ باوجود منافق معلوم ہونے کے، خدا نے بتایا کہ یہ منافق ہے، اس کو غیر مسلم نہ کہا بلکہ مسلمان قرار دے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جنازہ پڑھایا اور جیسا کہ میں نے بتایا کر یہ بھی عطا فرمایا۔رضی اللہ کا لفظ ہے۔قرآن میں لکھا ہے کہ وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمُ (التوبہ:100) فرمایا کہ مہاجر صحابہ اور انصار جو اولین میں سے ہیں خدا ان سے راضی ہو گیا اور ان سے بھی راضی ہوا جو ان کی پیروی کریں كَ الَّذِينَ اتَّبَعُوهُمُ بِاِحْسَانِ اب آپ دیکھیں کہ جماعت احمدیہ کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ وہ تمام صحابہ خواہ وہ مہاجر ہوں یا انصار ہوں ان کو محمد عربی ﷺ کے صحابی ہونے کی وجہ سے آسمان روحانیت کا ستارہ بجھتی ہے۔جب یہ صورت ہو تو قرآن نے وَالَّذِينَ اتَّبَعُوَاهُمُ میں خود ہر احمدی کے لئے رَضِيَ الله کا لفظ استعمال کیا ہے۔دنیا کی کوئی طاقت قرآن کا دیا ہوا یہ لقب احمدیوں سے چھین نہیں سکتی۔اپنے وجود میں جو کہتا ہے، کہتار ہے۔مسجد کا لفظ استعمال کرنے کی ممانعت کی گئی۔حالانکہ عیسائیوں کے عبادت خانوں کا نام سورۃ کہف میں مسجد رکھا گیا ہے۔بلکہ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ سورۃ جن میں آتا ہے۔اَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا (الجن: 19) 66 مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔یہ سورۃ السجن “ ہے۔اور یہ آنحضرت ﷺ کے دعوی نبوت کے چند مہینوں کے بعد نازل ہوئی ہے۔بالکل ابتدائی سورۃ القلم کے بعد جو سورتیں نازل ہوئیں ان میں یہ سورت ہے۔اس وقت مسلمانوں کی کوئی مسجد ہی موجود نہیں تھی۔یہ ایک حیرت انگیز