اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 456 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 456

456 جبرائیل علیہ الصلوۃ والسلام جتنا رہ جاتا ہے۔حالانکہ جبرائیل پیچھے رہ گئے۔جبرائیل بھی نور تھے۔محمد مصطفی بھی نور تھے مگر نورمحمدی آگے چلا گیا۔تو اگر آپ صرف نور کا لفظ استعمال کریں گے تو نور تو جبریل بھی تھے تو آپ کی شان کو آپ نے گرایا ہے۔اس حقیقت کو بیان نہیں کیا۔اور دیوبندی حضرات سے کہا کہ آپ بشر پر زور دے رہے ہیں۔میں نے کہا کہ غیر مسلم بھی تو بشر ہیں کہ نہیں۔تو شرم آنی چاہئے ہمیں کہ وہ مقام دیا جائے جس میں غیر مسلم شامل ، جس میں دہر یہ شامل ، خدا کو گالیاں دینے والے بھی بشر ہیں۔اب رشیا کے رہنے والے خدا کو گالیاں دیتے ہیں۔کارل مارکس نے کس طرح کہا ہے کہ سارا فتنہ ہی معاذ اللہ ، خدا کی وجہ سے ہوا ہے۔اس واسطے محض نور کہنا بھی گستاخی ہے محض بشر کہنا بھی گستاخی ہے۔نوری بشر“ کہنا چاہئے۔اور میں نے کہا۔آگے میں کہتا ہوں میں جماعت احمدیہ کا فرد ہوں ، اس وقت میں نے بتایا۔میں نے کہا میں جماعت احمدیہ کے ایک فرد کی حیثیت سے آپ سے یہ درخواست کرنا چاہتا ہوں۔اب اس پر وہ ذرا اور چونک پڑے۔ان کے لئے یہ بھی ایک زلزلہ سا تھا کہ یہ بات کہنے والا ایک احمدی ہے جس کو ہم کا فرقرار دیتے ہیں۔میں نے کہا بات یہ ہے کہ قرآن مجید میں آنحضرت ﷺ کو بشر کہا گیا ہے۔مگر اسی قرآن میں سید البشر بھی تو کہا گیا۔سورۃ پیلس میں ہے۔يا سيد البشر - نور بھی کہا گیا ہے لیکن سراج منیر کا نام بھی آپ کو دیا گیا ہے کہ آپ روشن سورج ہیں اور نور بنانے والے ہیں۔منیر کے معنی ہیں جو دوسروں کو نور بنا دے۔آپ ہی کی وجہ سے سارے صحابہ مجسم نور بن گئے۔جتنے عارف، صوفیا ، صلحاء ، اہل کشف ،امت میں گذرے ہیں وہ سب نور تھے اور ان کو نور کس نے عطا کیا؟ حضرت محمد مصطفی عملے نے۔اس لئے حضرت بانی جماعت احمد یہ کہتے ہیں:۔سے اس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے تو آپ کو محض نور نہیں کہنا چاہئے ، سراج منیر کہنا چاہئے۔تو میں جماعت احمدیہ کے ایک ادنیٰ خادم کی حیثیت سے آپ سے یہ درخواست کروں گا کہ آج سے دنیا میں یہ اعلان کریں کہ محمد رسول اللہ سید البشر ہیں۔محمد رسول اللہ سراج منیر ہیں۔