اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 433 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 433

433 دس ہزار۔دس ہزار شہر ہیں۔ہر شہر کے دس ہزار محلے ہیں۔ہر محلے میں دس ہزار گلیاں ہیں۔ہرگلی میں دس ہزار مکان ہیں۔ہر مکان کی دس ہزار کوٹھڑیاں ہیں۔ہر کوٹھڑی میں دس ہزار سانپ ہیں۔ہرسانپ کی دس ہزار آنکھیں ہیں۔عبداللہ بن سلام کہنے لگے۔حق ہے یا رسول اللہ ! عبد اللہ بن سلام فوراً مسلمان ہو گئے۔( محترم مولانا صاحب نے یہ قصہ بعد میں حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی فرمائش پر مسجد مبارک ربوہ میں منعقدہ ایک مجلس عرفان میں بھی سنایا تھا۔ناقل ) تو یہ ایک نمونہ تھا۔اب حضرت سیدنا طاہر اس طرح لطف اندوز ہوئے کہ ہم نے جانا تھا منڈی بہاؤالدین کی طرف اور پتہ نہیں کسی اور طرف چلے گئے۔تو جب میں نے وادی غزبان کا لفظ استعمال کیا تو کہنے لگے آج سے ہم اس جگہ کا نام وادی غزبان رکھتے ہیں۔تو یہ ان یادوں میں سے ایک ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے قربت کے لحات اب حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی نسبت ! اس بارے میں معذرت چاہتا ہوں کہ ان ایام میں حضور کی خدمت میں ملاقات کے وقت میں روزانہ جو جاتا تھا تو اس کا براہ راست تعلق کتابوں اور حوالوں کے دیکھنے کے ساتھ تھا۔لیکن چونکہ آپ کا سوال ہے اور خوش طبعی کے معاملہ کے لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ اگر چند ماہ بعد کی کوئی بات ہو تو بھی اس سے حسنِ ذوق کے نظارے میں بہر حال ایک دلکش اضافہ ہوسکتا ہے۔وہ ایک واقعہ میں صرف عرض کرنا چاہتا ہوں۔یہ 1974ء کی بات ہے کہ خاکسار نے جلسہ سالانہ کے اسٹیج پر تقریر کی تھی " تفسیر خاتم النبیین اور بزرگان سلف“ اور اس میں اللہ کی دی ہوئی توفیق سے پہلی دفعہ میں نے اسلامی ممالک خصوصاتر کی سے لٹریچر منگوایا اور ختم نبوت کے متعلق تیرہ سو سال میں جو کتا بیں شائع ہوئیں یا جو ہمیں میسر آسکتی تھیں ان کی ریسرچ کی ، اور میں نے یہ ثابت کیا که خاتم النبین قرآن مجید کی آیت میں آیا ہے اور قرآن عربی زبان میں آیا ہے اور عربی کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا ہر لفظ بیسیوں نہیں بعض اوقات ہزاروں معنے رکھتا ہے۔تو میں آپ کو بتاؤں گا کہ امت مسلمہ کے اکابر اور بزرگ اور صوفیاء اور مفسرین اور صاحب قلم اور دانشوروں اور مؤرخوں نے خاتم النبین کی آیت پر معرکۃ الآراء روشنی ڈالی ہے کم از کم میری ریسرچ کے مطابق کم از کم تمھیں معنی کئے