اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 400 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 400

400 لفظ اس میں موجود ہے۔تو فرمایا ایسا گروہ آنے والا ہے اور وہ پیدا ہوا اور اسمبلی اس بات کا منہ بولتا نشان بنی۔پھر رسول پاک ﷺ نے فرمایا تھا بہتر (72) فرقے اکٹھے ہوں گے ، آگیں لگائیں گے۔وہ سارے کے سارے ناری ہوں گے اور ایک مسلمان فرقہ ہوگا۔ایک ہو گا جو نا جی ہوگا۔رسول پاک عید نے فرمایا کہ وہ فرقہ صحیح معنوں میں مسلمان ہے۔حضرت علامہ علی القاری جو کہ مسجد داہلسنت تھے انہوں نے اعلان کیا کہ وہ فرقہ جو صحیح معنوں میں مسلمان ہو گا وہ اہلسنت میں سے ہوگا اور طریقۂ احمدی کے اوپر ہوگا۔(مرقاۃ شرح مشکوۃ صفحہ 248 ناشر مکتبہ امدادیہ۔ملتان ) ہم پر کرم کیا ہے خدائے غیور نے پورے ہوئے جو وعدے کئے تھے حضور نے پھر دیکھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ازالہ اوہام میں اپنا الہام شائع کیا اور الہام یہ تھا كَلْبٌ يَمُوتُ عَلَى كَلْبِ۔آپؐ فرماتے ہیں کہ اس کا ترجمہ ہے کتے پر کتا مرے گا۔فرمایا اس کے اعداد کے لحاظ سے باون سال بنتے ہیں۔وہ شخص جو احمدیت کا بدترین دشمن ہو گا، باون سال میں قدم رکھے گا تو ہلاک کر دیا جائے گا۔(صفحہ 187 طبع اول) یہ جو پیشگوئی تھی اسے راولپنڈی کے ایک بزرگ حکیم دین محمد صاحب نے صداقت اخبار کراچی کو بھجوایا۔صداقت 8 و11 مارچ 1979 ء نے اس کو شائع کیا اور ساتھ ہی یہ لکھا کہ یہ مرزا صاحب کی پیشگوئی ہے اس واسطے حکومت کو سوچنا چاہئے کہ کہیں مرزا صاحب کی پیشگوئی نہ پوری ہو جائے۔اس کے علاوہ سانگلہ ہل کے گدی نشین تھے ، انہوں نے لکھا ، بلکہ اس وقت لکھا جبکہ ضیاء الحق صاحب جو کہ نوے دن میں انتخاب کرانے کا وعدہ کر کے آئے تھے کہ میں خدا سے وعدہ کرتا ہوں۔یہ انہوں نے مجیب الرحمن شامی صاحب کو اپنا انٹر ویو دیا تو اس میں یہ الفاظ موجود ہیں۔بہر حال یہ انٹرویو چھپا ہوا موجود ہے۔اس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے خدا سے وعدہ کیا ہے کہ میں اقتدار نہیں سنبھالوں گا اور فوراً الیکشن کرا کے اقتدار کی باگ ڈور ملک کے منتخب نمائندوں کے سپرد کر دوں گا اور میں خدا سے وعدہ کرتا ہوں۔مگر اس شخص نے خدا کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا جس طرح پارہ پارہ کیا ہے، وہ دنیا کے سامنے ہے۔بہر حال ضیاء الحق صاحب نے تمام دنیا کی اپیل تسلیم نہیں کی اور سپریم کورٹ نے بھٹو