اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 397 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 397

397 حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے وابستہ دو یادگار واقعات ہے ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے حوالے سے اس فیصلے کے بعد خاص طور سے کوئی یاد گار بات آپ بیان کرنا چاہیں۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔یہ بھی ایک بہت ہی ایمان افروز سوال ہے۔اس سلسلہ میں دو باتیں میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ حضور انور نے مجھ حقیر خادم کو فوری طور پر فیصلے کے بعد حاضر خدمت ہونے کا ارشاد فرمایا۔میں مشوش اور مضطرب حالت میں اپنے آقا کے حضور قدموں میں پہنچا۔حضور کے سامنے میز پر ایک کتاب رکھی تھی جس کی طرف حضور نے اشارہ کرتے ہوئے ہدایت فرمائی۔فرمایا کہ یہ در مشین فارسی ہے۔تمہیں صرف اس غرض سے بلایا ہے کہ اس کے ایک صفحہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جس شعر پر میں نے نشان لگایا ہے اسے پڑھ کر سنا دو۔خاکسار نے اپنے پیارے آقا کے حکم کی تعمیل میں در مشین سے وہ شعر سنایا جو آئینہ کمالات اسلام صفحہ 55 طبع اوّل پر موجود ہے۔وہ شعر یہ تھا - بحمد اللہ کہ خود قطع تعلق کرد ایں قومے خدا از رحمت و احسان میسر کرد خلوت را خدا کا شکر ہے کہ اس قوم نے یعنی وہ قوم جس کی خدمت کے لئے صبح شام ہم مصروف ہیں اس نے ہم سے قطع تعلق کر دیا اور خود قطع تعلق کیا ہے۔خدا از رحمت و احسان میسر کرد خلوت را اور خدا کا احسان ہے کہ اس نے اپنی رحمت سے اب دین کی خدمت کے لئے ہمیں خلوت میسر کر دی۔فرمایا بس میں تمہیں اتنا بتانا چاہتا تھا کہ اللہ کے فضل کے ساتھ مسیح موعود علیہ السلام کے ان الفاظ میں اب ہمارے لئے دین اسلام کی خدمت کرنے کا زمانہ خدا نے عطا کر دیا ہے۔اب ہمیں دوسروں کی خدمت کے لئے کسی سیاسی الیکشن میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی۔ایک دوسرا واقعہ بھی بہت دلچسپ ہے۔اس ملاقات کے جلد بعد ہی حضور نے اس عاجز کو