اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 390 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 390

390 اور تیسرا ممبر یہ خاکسار تھا۔ہم لوگ چٹا گانگ میں گئے تو ڈاکٹر عبدالصمد صاحب مرحوم جو ہمارے نہایت مخلص مربی سلسلہ عبدالا ول صاحب کے والد ہیں۔اور ان کے اکثر M۔T۔A پر بھی بیانات اور سوالوں کے جوابات آتے ہیں۔اور بہت شاندار انداز میں بنگالی زبان میں احمدیت کی ترجمانی فرمارہے ہیں اور انہوں نے نہایت وسیع پیمانے پر اپنی کوٹھی میں ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں کہ چوٹی کے سیاسی لیڈر بھی تھے، عدالت کے نمائندے بھی ، جز بھی موجود تھے ، وکلاء بھی موجود تھے۔جماعت اسلامی کے ایک وکیل نے ہم سے یہ سوال کیا کہ پاکستان کی حکومت نے آپ کے خلاف قانون پاس کر دیا ہے۔اب آپ کو کیا حق ہے کہ آپ جماعت احمدیہ کی آواز کو بلند کریں۔میں نے کہا جناب والا بنگلہ دیش کی جو عدالتیں ہیں وہ پاکستان کے قانون کو بھی تسلیم کرتی ہیں؟ کہنے لگے نہیں۔میں نے کہا یہ قرار داد پاس تو پاکستان کی اسمبلی نے کی ہے اور لاگو پاکستان کی حد تک ہوسکتی ہے۔بنگلہ دیش نے تو کبھی یہ اعلان نہیں کیا۔اب آپ پاکستان کی اسمبلی کا حوالہ دے کر ہمیں کس طرح روک سکتے ہیں۔؟ ایک بات۔مگر اصل بات یہ ہے میں نے کہا مجھے بڑی خوشی ہے آپ نے یہ بڑا اہم سوال اس وقت ہمارے سامنے رکھا ہے۔آپ کی وجہ سے دوسرے جو ہمارے یہاں تشریف لانے والے معزز مہمان ہیں ان کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔آپ خدا کے فضل سے بہت باذوق اور تجربہ کا روکیل ہیں، سپریم کورٹ بنگلہ دیش کے ایڈووکیٹ ہیں۔آپ یہ فرما ئیں کہ جب کوئی قرارداد پاس ہو کر فیصلہ تک پہنچتی ہے تو وہ فیصلہ کب سے لاگو ہوتا ہے؟ کہنے لگے یہ تو ایک واضح بات ہے۔قانون کا ادنی ترین طالب علم بھی جانتا ہے کہ اسمبلیوں میں پاس ہونے والا قانون اس وقت لاگو ہوتا ہے کہ جب وہ پاس کیا جائے۔سوائے اس استثناء کے کہ اس کے اندر ہی یہ کنڈیشن (Condition) لگا دی جائے کہ یہ مؤثر بہ ماضی ہوگا۔اتنے سال پہلے کا یہ معاملہ ہے ان کے اوپر بھی یہ لاگو ہوگا۔میں نے کہا بالکل ٹھیک کہا ہے۔صاحب بصیرت ہیں آپ۔اب آپ یہ بتائیں کہ یہ جو دوسرے الفاظ ہیں۔پہلے الفاظ تو یہ ہیں کہ جو شخص آنحضرت ﷺ کو غیر مشروط طور پر آخری نبی نہیں ما نتایا آپ کے بعد کسی قسم کی نبوت کا دعویدار ہے۔They are not muslims for the purpose of Constitution آپ یہ فرمائیں کہ اس قرار داد کا یہ جو دوسرا حصہ ہے یہ کس کی طرف اشارہ کر رہا ہے؟ کہنے