اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 383 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 383

383 جمہور مسلمان کیسے ہیں؟ مسلمان ان کی نگاہ میں سرا قبال صاحب ہیں اور سرا قبال صاحب جمہور کے متعلق کیا فرماتے ہیں۔۔شور ہے ہو گئے دنیا سے مسلماں نابود ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود؟ یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو سبھی کچھ ہو بتاؤ کہ مسلمان بھی ہو تو عوامی فیصلہ ہوا ہے۔ان عوام کا فیصلہ جو مسلمان ہی نہیں ہے۔For the Purposes Of the Constitution کا پہلو لیکن اب میں آگے لے چلتا ہوں آپ کو۔ہم Climax پہ پہنچ گئے ہیں اس کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے۔میں عرض کر چکا ہوں کہ یہ الفاظ کسی سنی وزیر کے نہیں ہیں۔شیعہ کے نہیں ہیں جو کہ امام غائب کے آنے کے قائل ہیں اور امام کو رسول سمجھتے ہیں، رسولوں سے افضل سمجھتے ہیں۔یہ Wording کس شخص کی ہے؟ پرویزی خیال رکھنے والے ملک جعفر خان کی اور اس کا عقیدہ ہے کہ جو آنحضرت کے بعد کسی قسم کے نبی آنے کا بھی قائل ہو، غیر مشروط طور پر تسلیم نہیں کرتا کہ آنحضرت کے بعد ہر قسم کے نبی پرانے اور جدید اور ظلی بروزی یہ ختم ہو گئے ہیں۔وہ مسلمان نہیں ہے۔پہلے نمبر پر تو وہ Category آتی ہے۔اور اس میں تمام مسلمان بشمول جماعت احمدیہ کے شامل ہیں۔اس واسطے کہ شیعہ حضرات امام غائب کے قائل ہیں۔اور امام کو وہ سمجھتے ہیں کہ وہ نبیوں سے بھی افضل ہوتے ہیں۔اور تمام دیو بندی اور بریلوی جن میں جماعت اسلامی بھی شامل، جن میں طاہر القادری کے پرستار بھی شامل، جن میں ڈاکٹر اسرار صاحب کے عقیدت مند بھی شامل۔تمام کے تمام حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد کے قائل ہیں جو پرانے نبی تھے۔تو یہ Clause کا پہلا حصہ تمام سنیوں، تمام شیعوں ، تمام مودودیوں ، تمام اسراریوں ، تمام طاہر القادر یوں کو نان مسلم قرار دیتا ہے۔آگے لکھا ہے کہ