اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 381
381 محدث یا مصلح قرار دیتا ہے۔"They are not Muslims for the purposes of the Constitution and Law۔" This was the wording of the resolution that was passed in parliment of Pakistan in 1974۔پہلا سوال تو یہ ہے کہ For the purposes of the Constitution and Law یہ الفاظ کیوں لکھے گئے ہیں۔قانون کو قانون دان ہی سمجھ سکتے ہیں۔دوسرا شخص جو بھی معنی پہنائے گا وہ دراصل اس قانون سے بغاوت کے مترادف ہے۔For the Purposes of the Contitution یٹر مینالوجی (Terminology) دنیا کے تمام کانسٹی ٹیوشنز میں پائی جاتی ہے۔خود اسلامی جمہوریہ پاکستان کا جو دستور اس وقت میرے سامنے ہے 5 مارچ 1987ء یعنی ضیاء الحق تک کے زمانے کے بھی جو آرڈینینس تھے وہ سارے اس میں منتقل ہوئے ہیں۔اس میں دو جگہ پر For the purposes of the Constitution and Law کے الفاظ موجود ہیں۔ایک جگہ لکھا ہے کہ ” ہم قانون کی اغراض سے، قانون جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 66 ہے، اس کے مطابق انگریزی کیلنڈر کو تسلیم کریں گے۔“ قانونی اغراض کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں ہم ہجری کیلنڈر کی بجائے انگریزی کیلنڈر یعنی گریگورین کیلنڈر کو قرار دیتے ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان حضرت عمرؓ کے زمانے سے جاری ہجری کیلنڈر سے انکار کرتا ہے۔اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ ہجری کیلنڈر اپنی جگہ پر ہے۔اس کو کوئی مسلمان فراموش نہیں کر سکتا۔سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مگر ہم قانون