اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 379 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 379

379 لطیفہ ہوا ہے۔میرے ایک غیر از جماعت دوست کہنے لگے کہ اور نمازیں پڑھ لو۔اور تہجد پڑھ لو۔دیکھانا ہم نے نمازیں پڑھیں نہ اب پڑھتے ہیں۔تہجد کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔روزے ہم نے کبھی رکھے نہیں۔کلمہ ہم جانتے نہیں۔اللہ کا شکر ہے کہ ہم مسلمانوں کے دائرے میں رہ گئے ہیں۔میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ اتنی نمازیں نہ پڑھو اور نہ تہجد کی طرف جاؤ۔یہ ساری خرابی اسی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا فیصلہ غلط ہوا ہے یوم تشکر کے موقع پر مولوی ظفر احمد انصاری ممبر قومی اسمبلی کے اسلام آباد یو نیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کی رپورٹ نوائے وقت نے دی ہے کہ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ قادیانیوں سے اب کسی قسم کا جارحانہ تعرض نہیں کرنا چاہیے تا کہ ملک میں امن برقرار ر ہے لیکن بعض سامعین ان سے بھی الگ سوچ رہے تھے وہ یہ کہہ رہے تھے کہ قادیانی تو صرف ختم نبوت کے منکر تھے۔پاکستان میں بھی ابھی ایسے لوگ خاص مقامات اور اونچی کرسیوں پر متمکن ہیں جو سرے سے نبوت اور خدا کے ہی منکر ہیں۔یہ ملک و ملت کی تخریب کاری میں اس آزادی سے مصروف ہیں کہ ان کا ہاتھ پکڑنے والا ہی کوئی نہیں۔یہاں تک کہ یہ اب بھی کھلے بندوں کہہ رہے ہیں کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا فیصلہ غلط ہوا ہے۔“ 7 ستمبر 1974ء کے فیصلہ پر بے لاگ تبصرہ 66 (نوائے وقت لاہور 19 ستمبر 1974ء) ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب : - مولانا صاحب ! 7 ستمبر 1974ء کو جماعت احمدیہ کے حوالے سے پاکستان کی قومی اسمبلی میں جو قرار داد پیش کی گئی اور جو فیصلہ ہوا اس کے بارے میں آپ کا کیا تجزیہ ہے؟ آئین 1973ء میں حلف ناموں اور قرارداد کے الفاظ کا تجزیہ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔یہ انتہائی بنیادی سوال ہے جو خدا کے فضل سے اور اس کے