اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 374 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 374

374 مناظرے ان کے شیفیلڈ برطانیہ میں خالد محمود صاحب سے بھی ہوئے۔میرے پاس وہ اصل مناظرہ بھی موجود ہے۔ان کی وہاں اپنی مسجد تھی۔یہ وہاں پر اذان دیا کرتے تھے۔اور اذان کے آخر میں یہ ضرور کہتے۔اسی یارسول اللہ کیا ہے۔تسی اس طرح ہی سڑدے رینا اے۔یہ واقعہ میں نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خدمت میں ایک دفعہ رات کے وقت جب ہم جلسے کے دنوں میں حضور کی خدمت میں جاتے تھے، حضرت مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب اور شیخ محبوب عالم صاحب خالد۔تو اس موقعہ پر میں نے یہ سنایا۔خالد صاحب موجود نہیں تھے۔مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب موجود تھے۔تو انہوں نے جن دنوں 1970ء میں انتخاب ہو رہا تھا، پیپلز پارٹی کے سٹیج پر تقریر کی۔یہ مجھے ہمارے ملک منور احمد صاحب جاوید جو اس وقت لاہور کے قائد تھے، نے بتایا تھا۔کہنے لگے کہ رات انہوں نے عجیب لطیفہ کیا۔تقریر پیپلز پارٹی کے حق میں کی ، جماعت اسلامی کے خلاف کی۔آخر میں چٹیں آنی شروع ہو گئیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ تم در پردہ مرزائی ہو۔انہوں نے کہا کہ مرزا صاحب اور مرزائیوں کو کیا سمجھتے ہو۔کہنے لگے مجھے پتہ ہے کہ یہ چٹھیاں آ رہی ہیں۔جماعت اسلامی کے ملک غلام علی صاحب اور مودودی صاحب سے جو وابستہ ہیں۔یہ ان کی طرف سے آرہی ہیں۔اچھا اب میں بتاؤں اپنا عقیدہ؟ کہنے لگے سنو! مرزائی دائرہ اسلام سے خارج ہیں لیکن اللہ کی قسم قیامت کے دن مرزائی بخشے جائیں گے۔مودودی پھر بھی نہیں بخشا جائے گا۔تو کچھ بکے ہوئے بھی تھے اور ان کا انداز ویسا تھا جیسے میں نے آپ کو اس کا نمونہ بتایا ہے۔تو انہوں نے اس قسم کی نغمہ سرائی بھی کی ہے۔اس سے بڑھ کر ایک مولوی صاحب نے یہ کمال کیا کہ ایک قصیدہ خود بنایا اور شاہ نعمت اللہ ولی صاحب کی طرف منسوب کر کے شائع کیا۔یہ میرے پاس موجود ہے۔اور اب پھر دوبارہ شائع کیا ہے۔(ملاحظہ ہو۔” آٹھ سو سالہ پیش گوئی مؤلف ایچ ایم سرور نظامی ناشر میاں علی حسن جالندھری منٹگمری بازار مین کارخانه بازارگلی نمبر 3 لائل پور ) اور اس میں شعر خود بنالیا اور اوپر لکھا شعر شاہ نعمت اللہ ، اس شعر میں شاہ غربی، شیخ غربستان یا فاتح ہند کا ذکر آتا ہے اور اس کے پھر خود ہی معنی کئے کہاس سے مراد در اصل