اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 373
373 اس مرتبہ استحصال پسندوں اور ان کے حواریوں نے منصوبہ بنایا کہ مذہب کے نام پر اپنے مفادات حاصل کریں۔حقیقت میں یہ لوگ خود ہی ختم نبوت کے پر سنجیدہ اور مخلص نہیں ورنہ جنرل اعظم خاں کے مارشل لاء کے دور میں راتوں رات زیرزمین نہ چلے جاتے اور میدان میں رہتے۔" صوبائی وزیر پارلیمانی امور سردار صغیر احمد صاحب (مشرقی 12 اگست 1974ء) پیپلز پارٹی نے ختم نبوت کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کیا ہے۔اس مسئلہ کا حل سانحہ کربلا اور سب سے بڑا اسلامی تاریخی واقعہ ہے قادیانی مسئلہ حل کر کے وزیر اعظم بھٹو نے اپوزیشن لیڈروں کی سیاست ختم کر دی ہے۔“ پیپلز پارٹی ساہیوال امروز لاہور 17 نومبر 1974ء) اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر صاحب حویلی۔ساہیوال نے انجمن اتحاد المسلمین کی طرف سے یہ پمفلٹ شائع کیا اور اس میں سنئے :۔قومی اسمبلی کا عظیم تاریخی فیصلہ اب اس پر جو ٹوٹے پھوٹے شعر کہے۔وہ سنیں کہ جنگ زرگری میں پیپلز پارٹی نے جو ڈھول بجایا تھا، وہ کیا تھا۔۔رسول پاک کو خاتم جو نہ مانے، کافر قادیانی نبی کو جو ہے مانے، کافر ملت کا مسیحا ذوالفقار علی بھٹو اب بھی اسے قائد جو نہ مانے، کافر اس کے علاوہ مولویوں نے ، جو بھٹو صاحب اور پیپلز پارٹی کے ہاتھ پر بکے ہوئے تھے اور یہ بہت سارے تھے۔مولوی عنایت اللہ یہ جو مشہور اہل سنت و الجماعت کے لیڈر گزرے ہیں۔بڑے