اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 361 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 361

361 اس کے علاوہ بھی کئی اور تھے لیکن میں اس کو چھوڑتا ہوں۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ کافی ہیں جو کہ بطور نمونے کے میں نے آپ کی خدمت میں پیش کر دیئے ہیں۔میں کیا لکھا؟ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔یہ تو علماء یا لیڈروں کے تبصرے تھے۔پریس نے اس بارہ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔اب میں پریس کی طرف آتا ہوں۔پریس میں جو تبصرہ چھپا۔یہ تبصرہ ہے ”لولاک‘ کا۔ہفت روزہ لولاک لولاک“ یہ فیصل آباد کا اخبار ہے۔یہ وہی اخبار ہے ملاں تاج محمود جس کے آرگنائزر تھے۔راتوں رات سیٹ قائم کر کے 1974ء میں پورے پاکستان کو ایک خوفناک آتش فشاں میں مبتلا کر دیا گیا۔یہ لکھتے ہیں :۔آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس تمام مکاتیب فکر کے اتحاد کا ایمان افروز مظاہرہ اس میں روداد تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کے بعد کہتے ہیں۔لکھتے ہیں کہ :۔آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس دارالکفر اور دار الارتدادر بوہ میں گزشتہ سال سے منعقد ہونا شروع ہوئی ہے۔“ حالانکہ یہی چنیوٹی صاحب تھے جنہوں نے چناب نگر سے پہلے اس کا نام ہی صدیق آباد رکھا تھا۔جس کے معنی ہیں کہ یہ صدیق اکبر کی یاد گار ہے۔کسی ایسے شخص نے اس کی بنیاد رکھی ہے جو کہ صدیق ہے اپنے زمانے کا۔اور صدیق وہ ہوتا ہے جو خدا کے نبی کو اول نمبر پر تسلیم کرتا ہے۔تو یہ صدیق آباد کا نام رکھا پھر اس کو چھوڑ دیا ہے ان حضرات نے۔جلدی عقل آگئی کہ یہ تو ہم نے خود تسلیم کر لیا کہ جنہوں نے یہ بنیا درکھی ہے وہ اپنے زمانے کے صدیق تھے۔یہ تو ہم نے اپنا بیڑا غرق کر لیا۔بہر حال اس کے بعد پھر چناب نگر نام رکھا۔سیالکوٹ کا نام مدینہ رکھا ہے ”مدینہ احرار۔یہ چناب نگر رکھا۔