اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 354 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 354

354 فیصلوں کے بعد اب صحیح معنوں میں اسلامی حکومت قائم ہوگئی ہے۔(مشرق لاہور۔9 ستمبر 1974ء صفحہ 1) اُنہوں نے تو یہ بات کہی لیکن انہوں نے کہا کہ فیصلہ تو ہو گیا ہے مگر اور مطالبات ہیں ان پر فوری طور پر عمل کیا جائے۔تب اسلامی حکومت بن سکتی ہے۔مولانا قاضی عبدالکریم صاحب یہ ایک اور محسن ہیں مولانا قاضی عبد الکریم صاحب مہتم نجم المدارس کراچی۔فرماتے ہیں:۔1۔1۔ان نامسلموں کو کلیدی آسامیوں سے ہٹایا جائے۔2۔ان کے اوقاف حکومت کے قبضے میں لئے جاویں۔3۔ان کے اسلامی نام انجمن حمایت اسلام وغیرہ قانوناً ممنوع قرار دیے جاویں۔“ (صفحہ 42) اور یہ دلچسپ بات ہے انہیں اتنا بھی پتہ نہیں۔انجمن حمایت اسلام وغیرہ قانونا منع قرار دیئے جائیں۔حالانکہ انجمن حمایت اسلام کے نام سے کوئی تنظیم ہے ہی نہیں۔تو یہ شیعہ حضرت ہیں۔اور پھر کہتے ہیں:۔کی اذان؟ اسلامی شعائر از قسم اذان، مسجد وغیرہ کا استعمال یہ غیر مسلم ہرگز نہ کر سکیں۔‘‘ (صفحہ 42) اور یہ فرمانے والے وہ ہیں جن کی اذان ہی الگ ہے۔آپ نے کبھی سنی ہے شیعہ حضرات اشهد ان امیر المومنين امام المتقين على ولی اللہ۔یہ اذان ہے۔جناب خود تو اذان یہ دے رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ قادیانیوں کو جو اصل اذان ہے وہ دینی نہیں چاہیئے۔را و شمشیر علی صاحب برطانیہ اس کے بعد راؤ شمشیر علی صاحب انٹرنیشنل اسلامی مشن برطانیه و مدیر ماہنامہ دعوت الحق برطانیہ۔( میں بریڈ فورڈ میں گیا ہوں۔انہوں نے بڑے اشتہار اور بعض کتابیں لکھیں۔میں وہاں سے 1985ء میں لے کر آیا تھا) لکھتے ہیں کہ یہ پاس تو ہو گیا ہے۔بات یہ ہے کہ قادیانی فتنہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ ہمیں اس کے لئے اب پہلے سے زیادہ چوکس ہونا چاہئے۔مسلمانوں کی ذمہ داری اس