اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 340 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 340

340 ایک دوست نے سوال کیا کہ اب اس فیصلہ کا نتیجہ کیا نکلے گا۔تو صاحبزادہ صاحب نے فرمایا کہ اب اندرون ملک ان کی تبلیغ رک جائے گی۔اس پر ایک اور وکیل صاحب نے کہا کہ چند دن پہلے شیزان ہوٹل میں دو احمدی ہو گئے ہیں اور سنا گیا ہے کہ بہت لوگ احمدی ہو رہے ہیں۔اس پر صاحبزادہ صاحب کھلکھلا کر ہنسنے لگے۔ایک دوست نے ان سے پوچھا کہ یہ عجیب بات ہے کہ کسی مسلمان کو عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کہنے پر مجرم قرار دیا گیا ہے۔لیکن احمدی کھلم کھلا اس کی تبلیغ کر سکتے ہیں۔اس کے جواب میں صاحبزادہ صاحب نے فرمایا کہ احمدیوں کو جب ہم نے غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا ہے تو وہ اپنے عقیدہ کی تبلیغ کرنے کے حقدار ہیں۔کیا آپ نے عیسائیوں کو تبلیغ کا حق نہیں دیا جو کہ آنحضرت ﷺ کی نبوت کے بھی منکر ہیں۔اس لئے ہم احمدیوں کو تبلیغ سے کس طرح روک سکتے ہیں۔اس پر ایک صاحب نے کہا کہ اس طرح تو ان کی تبلیغ پھیلے گی۔اس پر سپیکر صاحب نے فرمایا کہ آخر کیا کیا جاسکتا ہے۔ہم ان کی تبلیغ کو زبر دستی کس طرح روک سکتے ہیں۔یہ نشست تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک رہی۔اور میں تقریباً تمام وقت وہاں موجود رہا۔پھر جب دوسری باتیں شروع ہو گئیں۔تو میں اٹھ کر چلا آیا۔“ محمد حسن لودھی ایڈووکیٹ کہروڑ پکا اس حلفیہ بیان کے اوپر مکرم مولا نا برکت اللہ صاحب محمود مرحوم مربی ملتان نے اپنے قلم سے یہ نوٹ لکھا۔لودھی صاحب نے میرے کہنے پر میری موجودگی میں یہ بیان لکھ کر دیا ہے۔“ بعض ممبران اسمبلی کے تاثرات حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔اس کارروائی کے حوالے سے قومی اسمبلی کے ممبران کے بھی