اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 322 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 322

322 سفر یورپ حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔1973ء میں حضور نے سفر یورپ کیا۔اس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں کیا بیان فرمایا ؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔فرمایا:۔پچھلے سال 1973ء میں یورپ میں گیا تھا۔اور میں نے کانٹینیفل (Continental) پر چار جگہ پریس کانفرنس کی۔“ دیکھیں یہ حال سرکلر (Circular) کا، کانٹی نینٹل کو کانٹی نینٹ لکھا ہوا ہے۔اس سے ثابت ہے کہ اردو اور عربی اور انگریزی تینوں سے ہی بے بہرہ ہے نوٹ کرنے والا شخص۔) اور وہاں میں نے اس مسئلہ پر بتایا کہ کمیونزم جوصل انسان کے آج کے مسائل کا پیش کر رہا ہے۔اس سے کہیں زیادہ اچھا، بہتر ، اس سے کہیں، اور اس سے کہیں زیادہ انسان کو Satisfy کرنے والا حل قرآن کریم میں موجود ہے۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ کون سے مخفی خزانے تھے جو اس Age میں جماعت احمدیہ کے ذریعہ ظاہر ہوئے۔چنانچہ ان کے متعلق میں یہ کہوں گا کہ میرا یہ دعویٰ نہیں کہ پہلی کتب ساری پر میرا عبور ہے۔اگر کسی صاحب کو عبور ہو کہ وہ آج کے مسائل حل کرنے کے لئے پہلی کتب میں سے مواد نکال دے تو میں یہ سمجھوں گا کہ وہ ٹھیک ہے۔66 ( سرکلر 21 اگست صفحه 57) مسیح موعود کی بعثت کا مقصد ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا جو مقصد تھا اس کے بارے میں حضور نے کیا فرمایا؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔حضور نے فرمایا۔” دوسرے مسلمانوں میں وحدت کا محمد قیام پھر حضور نے حضرت مسیح موعود کے ہی الفاظ بیان فرمائے جو’ الوصیت‘ صفحہ 6 طبع اول