اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 320
320 ایک شیعہ حضرت میرے بھائی جو ہیں ان کا حوالہ کل میں نے پڑھا ، ان کا حوالہ ہے کہ وہ تمام انبیاء سے، تمام انبیاء سے افضل ہو گا کیونکہ وہ نبی کریم ع کا کامل ظل ہو گا۔اس طرح سینکڑوں حوالے موجود ہیں۔“ 66 سرکلر 9 اگست 1974 ء صفحہ 21) در اصل سرکلر (Circular) میں الفاظ واضح نہیں ہیں۔جو میری یاد داشت ہے میں نے اس کے مطابق دو ایک لفظوں کو تبدیل کر دیا ہے۔کیونکہ یہ لفظ اس طرح نہیں تھے۔حضور نے مسیح محمدی کی آمد کے متعلق بتایا کہ جب وہ آئے گا آنحضرت ﷺ کے ارشاد کے مطابق آئے گا اور یہ یقیناً ختم نبوت کے منافی نہیں ہوگا اور یہی جماعت احمدیہ کا موقف ہے۔حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔حضور نے احمدیوں اور دوسرے بزرگوں کے عقیدہ میں کیا فرق بیان فرمایا ؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضور نے فرمایا کہ تیرہ سوسال تک جو عقیدہ تھاوہ یہ تھا کہ مسیح نبی اللہ آئے گا۔یہ امت کا عقیدہ تھا۔لیکن معین کوئی شکل انہوں نے اس لئے نہیں بتائی کہ وہ آیا نہ تھا۔ہمارا اور باقی ہمارے بزرگوں کا صرف یہاں فرق نظر آتا ہے۔اور یہ ہونا بھی چاہئے کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ جس کا انتظار تیرہ سوسال تک کیا جارہا تھا، وہ آگیا۔وہی ہمارے سلف صالحین کہ رہے تھے کہ جس کا انتظار تیرہ سو سال سے کیا جارہا تھا وہ آنے والا ہے۔آ گیا اور آنے والا۔فرق ہے اور ہونا چاہئے۔عقلاً کیونکہ وہ پہلی صدیاں تھیں اور ہم دوسری صدی میں داخل ہو گئے ہیں۔“ بزرگان سلف کی تکفیر حضرت صاحب نے وہاں پر کوئی ارشاد فرمایا ؟ سرکلر 9 اگست 1974ء صفحه 32) ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔بزرگان سلف پر تکفیر ہوتی رہی ہے۔اس حوالے سے بھی