اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 318
318 کے ساتھ مقابلہ ہے۔جو عیسائیت کو سچا سمجھتے ہیں آج بھی نبی کریم ﷺ کی حقاقیت اُن پر پوری طرح واضح نہیں ہوئی اور آہستہ آہستہ کھل رہی ہے۔ان کو ہم کہہ دیتے ہیں کہ حسین مذہب اسلام دنیا میں احسان کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔یہ ہمارا کام ہے۔اس کے دو نتائج نکل رہے ہیں، ایک وقت میں ایک وہ کہ جو گندے ذہن سے کام لے رہے ہیں۔اسلام کے خلاف ، نبی کریم ﷺ کے خلاف ، اس میں بڑی کمی آگئی ہے اور دوسرے یہ کہ ان میں سے بہت سارے اسلام لے آئے۔ڈنمارک میں ایک نو مسلم رہتے تھے تو اس نے اسلام لانے کے بعد عربی سیکھی اور قرآن کریم کا ڈینیش زبان میں ترجمہ بھی کیا۔“ الله فیضان محمدی اور امتی نبی (سرکلر 5 اگست 1974 صفحه 12) ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔یہ غالباً مکرم و محترم عبدالسلام میڈیسن صاحب کا ذکر ہے۔حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔اسی طرح سے فیضان محمدی اور امتی نبی کے حوالے سے حضور نے کیا فرمایا؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔یہ سرکلر (Circular) جو ہے یہ پانچ اگست 1974ء کا ہے۔اور یہ اگلے بھی قریباً اسی کے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ امتی نبی کے یہ معنی ہیں کہ وہ شخص جو نبی اکرم ﷺ کے عشق اور محبت میں اپنی مذہبی زندگی گزار رہا ہے اس کو ہم امتی کہیں گے۔قرآن کریم نے فرمایا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ( آل عمران: 32) میری اتباع کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی محبت کو پاؤ گے۔امتی کے معنی یہ ہیں کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نبی اکرم مے کے کامل متبع تھے۔اور ہمارا عقیدہ یہ ہے