اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 265 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 265

265 ہے کہ ہم مسلمانوں میں وحدت پیدا کریں اور ساری دنیا کی قوموں کو محمد رسول اللہ ﷺ کے جھنڈے تلے جمع کریں۔تو غیر مسلموں سے مناظرے، غیر مسلموں سے تبادلہ خیالات، ان کے متعلق لٹریچر لکھنا، یہ ہمارے فرائض میں شامل ہے۔قرآن مجید کے ساٹھ کے قریب اب اللہ کے فضل سے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ اور بے نظیر لٹریچر ہے جو صرف جماعت احمدیہ نے شائع کیا ہے۔اسلام کی حقانیت کے لئے تو آپ لوگ تو اپنے خیالات میں محو ہوتے ہیں۔ماتم کا دن آیا تو آپ اکٹھے ہو گئے ، عزا داری کے لئے اکٹھے ہو گئے۔ہمارے سامنے بعض اوقات عیسائیوں نے یہ اعتراض کیا ہے۔میں نے پوچھا درود شریف تو آپ پڑھتے ہیں ناں؟۔کہنے لگے اس کے بغیر تو ہماری کوئی مجلس بر پاہی نہیں ہوتی۔میں نے کہا اس میں لکھا ہے کہ اللهُمَّ صَلِ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ الہی وہ برکتیں جو تو نے ابراہیم کو دی تھیں وہ محمد عمر بی کو بھی عطا فرما۔اور جو آل ابراہیم کو میں وہ آل محمد کو عطا کی جائے۔آل محمد کی جو برکتیں تھیں وہ تو آپ کی کتابوں میں آئمہ کا بیان موجود ہے کہ وہ برکت نبوت کی تھی۔حیرت کی بات ہے کہ لوگ ابراہیم کی اولا د میں تو نبوت کو جاری سمجھتے ہیں اور آل محمد میں جاری نہیں سمجھتے۔میں نے کہا یہ آئمہ کی تحریر موجود ہے۔اس وقت مجھے یاد نہیں تھا کہ یہ اصول کافی میں ہے یا صافی شرح اصول کافی میں ہے بہر حال جو بھی ہے یہ موجود ہے۔لیکن میں نے کہا سوال یہ کرتے ہیں کہ یہ دعا کرنا کہ ابراہیم کی برکتیں رسول پاک کو بھی عطا ہو جائیں۔عیسائی کا سوال یہ ہے کہ اس سے مطلب یہ ہوا کہ جو برکتیں ابراہیم کو ملی تھیں، آپ کے پیغمبر معاذ اللہ اس سے محروم ہیں۔میں نے کہا آپ جو درود شریف کثرت سے پڑھتے ہیں، پڑھنا بھی چاہئے۔اگر کوئی عیسائی سوال کرے تو آپ ماتم کریں گے اس کے مقابل پر یا کوئی جواب دیں گے۔ہے جواب آپ کے پاس؟ کہنے لگے آپ نے تو میرے پاؤں تلے سے زمین نکال دی ہے۔ہمارے تو وہم و گمان میں بھی کبھی یہ اعتراض نہیں آیا۔میں نے کہا کہ ہم آج پر چم حسین کے لہرانے والے ہیں۔آل محمد کا پر چم خدا نے مسیح موعود کو بخشا ہے پھر اس سے آپ کو کیا فکر ہے؟ فکر تو ہمیں ہے۔میں نے کہا آپ بے شک آیت اللہ صاحب سے جا کر پوچھیں۔یہاں کے ذاکروں کی بات میں نہیں کرتا۔آج تک