اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 212 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 212

212 حضور نے فرمایا بالکل ٹھیک ہے۔اس کا عکس بھجوا دو۔اصل کتاب بالکل نہیں جانی چاہئے۔چنانچہ حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب نے اسی کے مطابق کیا۔تو اصل کتاب اب بھی میرے پاس موجود ہے۔یہ ایڈیشن جو دکھا رہا ہوں یہ انڈیا آفس کا ہے۔اس میں اب الفاظ ملاحظہ کریں آپ لکھا ہے:۔" ایک شب حضرت عالی اس نیاز مند سے اپنے بعض واردات اور معاملات بیان فرماتے تھے۔ان میں ایک یہ ارشاد ہوا کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے۔“ ( یہ اپنا بتا رہے ہیں) کہ ہمارے گھر میں جاؤ۔مجھے جاتے ہوئے شرم آئی ( یعنی یہ واردات بیان کر رہے ہیں۔واردات سے مراد کشف اور رویاء ہوتی ہے صوفیاء کی زبان میں۔) ارشاد ہوا کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے کہ ہمارے گھر میں جاؤ۔مجھے جاتے ہوئے شرم آئی اس لئے تأمل کیا۔حضرت نے مکر رفرمایا۔“ ( یعنی شیر خدا حضرت علی نے ) کہ جاؤ ہم کہتے ہیں۔میں گیا۔اندر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا تشریف رکھتی تھیں۔آپ نے۔۔مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔( یعنی حضرت فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا نے ) " آپ نے سینہ مبارک بالکل کھول کر مجھے سینے سے لگالیا اور بہت پیار کیا۔“ اور حاشیہ میں لکھا ہے کہ:۔اس سے مقصود بلا واسطہ اور بلا حجاب اپنے کمالات باطنی سے فیض یاب کرنا ہے اور یہ امرظاہر کرتا ہے کہ حضرت مولا نا مثل معصوم بچوں کے