اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 206 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 206

206 جواب حضرت مصلح موعودؓ کے الفاظ میں حضور پہلے دے چکے تھے۔حضور نے فرمایا ہے كُفَرٌ دُودَ كُفْرِ کے معنوں میں استعمال ہوئی ہے۔ایک کفر ہے ایک دون کفر ہے۔جیسا کہ حدیث میں ہے۔مَنْ تَرَكَ الصَّلوةَ مُتَعَمِّدًا فَقَدْ كَفَرَ “ (کنز العمال جلد 7 حدیث 18874 جدید ایڈیشن) ترجمہ اس کا یہ ہے کہ جس نے جان بوجھ کر نماز ترک کر دی وہ کافر ہو گیا۔" اور کنز العمال میں یہ حدیث ہے۔ربقة الاسلام من مشى مع ظالم و هو يعلم انه ظالم فقد خرج "کنز العمال، جلد 3 صفحہ 498) جو شخص کسی ظالم کے ساتھ چلاتا کہ اس کی مدد کرے و هو يعلم اور اسے پورا علم ہے کہ وہ ظالم اور غاصب ہے فقد خرج من ربقة الاسلام تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا۔تو ہین حضرت فاطمہ کا مسکت جواب حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔ایک اعتراض جو علماء کی طرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کیا جاتا ہے وہ اسمبلی میں بھی دو ہرایا گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت فاطمۃ الزہراء کو کشف میں دیکھا اور اس کی کچھ تفصیل بیان کی اور کہا کہ نعوذ باللہ حضور نے حضرت فاطمہ کی توہین کی ہے۔اس حوالے سے حضور نے کیا بیان فرمایا ؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب:۔یہ اشتعال انگیزی کا حربہ تھا جو سننے والوں میں نفرت پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔حضور نے اس موقع پر جو جواب ارشاد فرمایا، وہ یہ تھا کہ :۔” نبی کے کشف کی بھی تعبیر ہوتی ہے۔تذکرۃ الاولیاء میں ہے کہ حضرت امام ابو حنیفہ نے خواب میں دیکھا کہ میں آنحضرت علیہ کے مزار سے آنحضور ﷺ کی ہڈیاں چن رہا ہوں۔جس کا مطلب آنحضرت ﷺ کی مبارک سنت کا احیاء تھا۔“ یہ مقدس الفاظ تھے جو خلیفہ راشد کی زبان مبارک سے اس وقت اسمبلی کے ہال میں گونج