اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 188 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 188

188 مختصر سوانح حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب: جزاکم اللہ۔مولانا! حضرت خلیفۃ المسح الثالث سے یہ پوچھا گیا تھا کہ حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی مختصر سوانح کیا ہے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔اس پر بھی حضور نے یہ ارشاد فرمایا وہ تو بڑی تفصیلی چیز ہے۔ہم اس پر بھی ایک مختصر سا مقالہ پیش کر دیں گے۔وہ مقالہ بھی پیش کر دیا گیا۔ملت میں کون داخل اور کون خارج ہے؟ حافظ محمد نصر اللہ صاحب :۔ایک سوال یہ ہوا حضور سے کہ ملت میں کون داخل اور کون خارج ہے۔اس حوالے سے حضور نے کیا ارشاد فرمایا ؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اس سوال کے جواب میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے ایک بیان کا اقتباس اپنی زبان مبارک سے پڑھ کر سنایا جو حضرت مصلح موعود نے 1953ء کی تحقیقاتی عدالت میں ارشاد فرمایا تھا۔اس کے الفاظ یعنی اس کا مکمل متن میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یہ وہ موقع تھا جبکہ جماعت اسلامی کے ایڈووکیٹ جو بعد ازاں انڈسٹری کے وفاقی وزیر بھی مقرر ہوئے۔چوہدری نذیر احمد صاحب کی کتاب " داستان پاکستان کا حوالہ میں دے چکا ہوں۔ان کی جرح میں جو سوالات اٹھائے گئے ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ” کیا آپ اب بھی یہ عقیدہ رکھتے ہیں جو آپ نے کتاب آئینہ صداقت کے پہلے باب میں صفحہ 35 پر ظاہر کیا تھا۔یعنی یہ کہ تمام وہ مسلمان جنہوں نے مرزا غلام احمد صاحب کی بیعت نہیں کی خواہ انہوں نے مرزا صاحب کا نام بھی نہ سنا ہو وہ کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج۔“ یہ سوال تھا جو جماعت اسلامی کے ایڈووکیٹ چوہدری نذیر احد صاحب نے پیش کیا تھا۔اب حضرت مصلح موعود کا جو جواب ہے جسے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے پیش فرمایا۔اس کے الفاظ سنیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے 14 جنوری 1954ء کو جوا با فرمایا: یہ بات خود اس بیان سے ظاہر ہے کہ میں ان لوگوں کو جو میرے