اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 3 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 3

3 خلافت کے پروانو ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کانت۔خاکسار خلافت احمدیہ کا ادنی ترین خادم ہے اور میرا دل، میری روح بلکہ جسم کا ذرہ ذرہ اس تصوری سے اللہ جلشانہ کی حمد وتاہ سے بھر زخار کی طرح ٹھاٹھیں مار ہا ہے کہ اس نے محض اپنے فضل و کرم اور سید نا و امامنا و مرشدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کی کفش برداری اور ذرہ نوازی کے طفیل اپنے محبوب وطن پاکستان کے چوٹی کے دانشوروں اور مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کی رہبر کمیٹی کے اجلاسوں میں مسلسل تیرہ روز تک شرکت کا سنہری موقع میسر فرمایا۔یہ وہی پاکستان کی مقدس سرزمین ہے جس کے متعلق آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام سے بھی چار برس قبل اپریل 1902ء میں یہ حیرت انگیز الہامی بشارت دی گئی۔یہ حضرت مسیح پاک علیہ السلام کے الفاظ ہیں۔عیسائی لوگ ایذا رسانی کے لئے مکر کریں گے۔اور خدا بھی مکر کرے گا اور وہ دن آزمائش کے دن ہوں گے۔اور کہ کہ خدا یا پاک زمین میں مجھے جگہ دے۔یہ ایک روحانی طور کی ہجرت ہے۔“ ( دافع البلاء صفحہ 21 طبع اوّل) اس ایمان افروز عبارت سے یہ بھی انکشاف ہوتا ہے کہ پاک زمین یعنی پاکستان کا نام محمد مصطفی احمد مجتبی علیہ کے زندہ خدا نے اپریل 1902ء میں تجویز فرمایا تھا۔حضرت اقدس علیہ السلام آگے فرماتے ہیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ انجام کار زمین میں تبدیلی پیدا ہو جائے گی اور زمین راستی اور سچائی سے چمک اٹھے گی۔“ ( دافع البلاء صفحہ 21 طبع اوّل) اگلے سال ستمبر 1903ء میں رپ کعبہ نے اس پاک زمین کو قلعہ ہند سے موسوم کرتے ہوئے الہاما بتایا:۔66 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزیں ہوئے قلعہ ہند میں۔“ (15190324۔171)