اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 166
166 آئیں۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں یہ وہی مسیح موعود ہیں جن کی نسبت نبی کریم نے پیشگوئی فرمائی تھی۔ان کا انکار نبی کریم ﷺ کا انکار ہے۔حضرت ہے مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا درست فرمایا ہے۔صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار اک زماں کے بعد اب آئی ہے یہ ٹھنڈی ہوا پھر خدا جانے کہ کب آویں یہ دن اور یہ بہار مرز امحمد اسحاق بیگ ولد مرزا سلطان محمد بیگ صاحب آف پٹی ضلع لاہور حال وارد چک EB-165 66 ایک واقعہ مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔یہ حضرت مصلح موعودؓ کے عہد مبارک کے آخری دور کا واقعہ ہے کہ جلسہ سالانہ کے لئے پرالی کی ضرورت تھی۔اس وقت ابھی احمد نگر میں چاول وغیر ہونے کا سلسلہ شروع نہیں ہوا تھا۔حضرت خلیفہ امسح الثالث اس وقت صدر صدر انجمن احمد یہ تھے۔حضور نے مجھے تحریر فرمایا۔وہ تحریر میرے پاس محفوظ ہے۔تمام خلفاء کی تحریریں خدا کے فضل سے پلاسٹک کے لفافوں میں محفوظ ہیں۔سب سے بڑا خزانہ تو یہی ہے جو میں اپنی اولاد کے لئے چھوڑ رہا ہوں۔حضور نے اس میں لکھا کہ آپ کو پندرہ دن کے لئے تحصیل حافظ آباد میں بھجوایا جاتا ہے تا کہ آپ وہاں سے حضرت مسیح موعود کے مہمانوں کے لئے پرالی بھجوائیں۔ان دنوں میں خدام الاحمدیہ میں تھا۔خالد کا ایڈیٹر تھا۔شاید اس وجہ سے کسی نے حضرت صاحب کو بتایا کہ اس کے بڑے تعلقات ہیں اور ساتھ ہی حضور نے مجھے ایک چٹھی اپنی جو رائس ملز تھی جس کو گنیش مل کہتے تھے حافظ آباد کی۔بالکل سٹیشن کے سامنے واقع تھی اور سامانہ کے ایک خادم تھے حضور کے، وہ حضور کی طرف سے وہاں پر سارا کام کر رہے تھے۔تو حضور نے انہی کے نام عطا