اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 164 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 164

164 نیازمند 66 سلطان محمد از انبالہ۔“ اور آگے اپنے جس رسالہ میں وہ فوجی ملازمت کر رہے تھے اس کا نمبر 9 دیا ہے۔یہ تو عکس تھا جو اس میں شامل کیا گیا ہے۔پھر اس کے بعد محمدی بیگم کے بیٹے نے 1933ء میں اشتہار شائع کیا۔ان کا جو تحریری بیان ہے وہ کمل میں پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں۔” برادران السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔پیشتر اس کے کہ میں اپنا اصل مدعا ظاہر کروں ، یہ عرض کردینا ضروری سمجھتا ہوں کہ واللہ میں کسی لالچ یا دنیوی غرض یا کسی دباؤ کے ماتحت جماعت احمدیہ میں داخل نہیں ہوا ( یعنی وہ پیشگوئی جس پر کہ آج تک ملاں پبلک میں استہزاء کا مظاہرہ کر کے ثابت کرتا ہے کہ خدا کے نبیوں کے ساتھ استہزاء کیا جاتا ہے وہ ہم کر رہے ہیں۔خود محمدی بیگم کا بیٹا اعلان کر رہا ہے کہ میں اس پیشگوئی کے پورا ہونے کی وجہ سے جماعت احمدیہ میں شامل ہو رہا ہوں۔ناقل۔) ”واللہ میں کسی لالچ، یا دنیوی غرض یا کسی دباؤ کے ماتحت جماعت احمدیہ میں داخل نہیں ہوا بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ماتحت ایک لمبے عرصہ کی تحقیق کے بعد اس بات پر ایمان لایا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب اپنے ہر دعوی میں صادق اور مامور من اللہ ہیں اور اپنے قول و فعل میں ایسے صادق ثابت ہوئے ہیں کہ کسی حق شناس کو اس میں کلام نہیں ہوسکتا۔آپ کی تمام پیشگوئیاں ٹھیک ٹھیک پوری ہوئیں۔یہ الگ سوال ہے کہ بعض لوگ تعصب یا نہ سمجھنے کی وجہ سے بعض پیشگوئیاں پیش کر کے عوام کو دھوکہ دیتے ہیں کہ پوری نہیں ہوئیں۔مثلاً ان میں سے ایک پیشگوئی مرزا احمد بیگ صاحب وغیرہ کے متعلق ہے۔“ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔مرزا احمد بیگ محمدی بیگم کے والد تھے؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔جی محمدی بیگم کے والد تھے اور یہ اشتہار دینے والے محمدی