اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 2
2 خلیفہ المسح الثالث کی معیت میں جماعت احمدیہ کے نمائندہ وفد میں دیگر بزرگان بھی شریک تھے۔ان میں سے ایک مؤرخ احمدیت مکرم و محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد ہیں۔جو بفضلہ تعالیٰ اب بھی خدمت سلسلہ کی توفیق پارہے ہیں۔آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔آپ اس دوران مسلسل اسمبلی میں موجود رہے اور نوٹس وغیرہ لیتے رہے۔اس طرح آپ کا رروائی کے چشم دید گواہ ہیں۔1974ء کے حالات کے حوالے سے ہم نے انہیں تشریف لانے کی درخواست کی ہے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ مکرم مولانا صاحب کی زبان سے یہ روح پرور تفصیلات احباب جماعت کے ایمانوں میں اضافے کا باعث ہوں گی۔ناظرین کرام! خاکسار زیادہ دیر آپ کے اور محترم مولانا کے درمیان حائل نہیں رہنا چاہتا۔آئیے ! مولانا صاحب سے گفتگو شروع کرتے ہیں۔اس گفتگو میں میرے ساتھ شریک ہیں مہتم تعلیم مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان مکرم حافظ محمد نصر اللہ صاحب مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ۔مکرم مولا نا صاحب ہم آپ کو اپنے سٹوڈیوز میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔قبل اس کے کہ ہم سوالات کا سلسلہ شروع کریں، آغاز میں آپ کچھ فرمانا چاہیں گے۔ابتدائی عرضداشت مولا نا دوست محمد شاہد صاحب: - اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له و اشهد ان محمدا عبده و رسوله إِنَّ اللَّهَ وَ مَلئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيماً (الاحزاب : 57) اللهم صل علی محمد و سیدنا و مولانا محمد و علی آل سیدنا و مولانا محمد و بارک و سلم انک حمید مجید۔نشان ساتھ ہیں اتنے کہ کچھ شمار نہیں ہمارے دین کا قصوں ہی مدار نہیں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درخت وجود کی سرسبز شاخو! اور شمع