اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 156
156 گھر بیٹھے ہوئے اتنا کہہ دو کہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ۔تم مسلمان بن جاؤ گے۔نہ کسی مولوی کی سفارش کی ضرورت ہے۔نہ تصدیق کرنے کی ضرورت ہے۔صرف خدا کے سامنے کہہ دو کہ لا اله الا الله محمد رسول الله مسٹر آرنلڈ نے اپنی کتاب Preaching of Islam میں اس کو بیان کیا ہے۔(The Preaching of Islam by T۔W۔Arnold page 461 Printed by Sh۔Muhammad Ashraf, Kashmiri Bazar۔Lahore 1961) تو میں نے کہا کہ اسلام میں داخلے کے لئے تو ایک ہی کلمہ ہے لا اله الا الله محمد رسول الله - ملاؤں نے سوشلسٹ، کمیونسٹ حکومت سے یہ پاس کرایا کہ احمدی کروڑوں دفعہ بھی کلمہ پڑھیں ، وہ مسلمان نہیں ہو سکتے جب تک کہ یہ نیا کلمہ جو ایجاد کیا گیا ہے، ملاؤں اور بھٹو صاحب کی سازش کے نتیجے میں ، اس پر ایمان نہ لایا جائے۔احمدی جو بیج لگاتے ہیں وہ یہ اعلان کرتے ہیں کہ کلمہ محمد کو دنیا کی کوئی طاقت منسوخ نہیں کر سکتی۔اسی کلمہ سے پہلے مسلمان ہوئے اور اس کلمہ سے اب مسلمان ہوں گے اور جماعت احمدیہ کے ذریعہ سے ہوں گے کیونکہ خدا نے ان لوگوں کو کلمہ عطا کر دیا ہے جو کلمہ سے مسلمان کرنے والے ہیں۔دوسرا میں نے کہا۔اس کے علاوہ بھی بڑے کلمے بنائے گئے ہیں۔یہ دیکھیں ”الا امداد“ ان کے القاب دیکھیں۔”حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی، جیسا کہ میں نے بتایا کہ انہیں علوم ظاہری اور باطنی سے پر اور مسجد دا سلام کہا جاتا ہے کہ ایک شخص نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں پڑھ رہا ہوں۔اللهم صل علی سیدنا و نبینا و مولانا اشرف علی اور کلمہ لا اله الا الله اشرف على رسول الله خواب میں پڑھتا ہوں۔تو کہنے لگے۔بہت مبشر خواب ہے۔( الامداد جلد 3 نمبر 8 بابت صفر المظفر 1336ھ صفحہ 34-35 مطبع امداد المطابع بھون ) لا اله الا الله اشرف على رسول اللہ۔میں نے کہا ایک کلمہ تو یہ ہو گیا۔پھر یہ احمدیت کے پکے معاند مولوی محمد عالم صاحب آسی معتمد انجمن خدام الحنفیہ ہاتھی دروازہ امرتسر کی کتاب ہے۔الکا ویہ علی الغاویہ۔1930ء کی کتاب ہے۔اس میں کلمے لکھے ہیں مثلاً یہ لکھا ہے ایک دفعہ حضرت عبد القادر سے ایک شخص نے مرید ہونے کے لئے کہا تو حضرت غوث