اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 135 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 135

135 66 آجائے گا۔“ اور آخر میں لکھتے ہیں کہ:۔مودودی صاحب تحریک کی ذمہ داری سے ہزار دامن بچا ئیں لیکن میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔میں تحریک میں شامل تھا۔جو شامل تھا اس نے سال ( کی سزا) کاٹی۔جو شامل نہیں تھا اس نے دوسال کائی۔جب میں رہا ہوا تو جیل کی ڈیوڑھی پر آ کر کہا کہ جنہوں نے تقریریں کیں وہ رہا ہوئے۔جنہوں نے سر ہلایا وہ پھنسے رہے۔“ آگے لکھتے ہیں:۔" کیا یہی دیانت ہے کہ ہزاروں کو مروا کر کہا جائے کہ میں شامل نہ تھا“ آگے پھر مودودی کو للکار کر کہتے ہیں:۔ارے تم سے تو کافر گلیلیو ہی اچھا تھا جس نے زہر کا پیالہ پی لیا تھا۔“ نوادرات امیر شریعت صفحہ 61۔ادارہ کریمیہ تعلیم القرآن اندرون شیرانوالہ گیٹ لاہور ) یہ امیر شریعت کا فتویٰ مودودی صاحب کے بارے میں ہے۔یہ ملت اسلامیہ ہے! ! جس کے ترجمان اور سفیر مولوی تقی صاحب اور مولانا سمیع الحق صاحب ہیں؟ اب آخر میں ایک بہت بڑا گر وہ اہلسنت کا اور فرقہ امامیہ اثنا عشریہ کا آتا ہے اس بارے میں آپ حیران ہوں گے کہ کراچی سے دیوبندیوں نے کتاب شائع کی ” تاریخی دستاویز“۔یہ چھ سو صفحہ کی کتاب ہے اور سارے کے سارے انہوں نے خود شیعہ حضرات کی کتابوں کے عکس دئے ہوئے ہیں اور کس غرض سے دیئے ہیں؟ مطالبہ کیا گیا، اس وقت نواز شریف کی حکومت تھی اور وزیر مذہبی اموراس وقت میانوالی کے مسلم لیگی لیڈر جو کہ 1953ء میں روپوش ہو گئے تھے داڑھی منڈوا کر مولوی عبدالستار صاحب نیازی۔ان کی تحریک پر اہل سنت و الجماعت کی طرف سے اور دیو بندیوں کی طرف سے خصوصاً دیوبندی حضرات کیونکہ یہ کتاب صرف دیو بندیوں نے شائع کی ہے اور سپاہ صحابہ کے سر پرست ضیاء الرحمان فاروقی نے اس کا مندرجہ ذیل دیباچہ لکھا ہے۔لمحہ فکریہ