اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 134 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 134

134 اس کی جماعت سے تعلق رکھنا صریح کفر اور ضلالت ہے۔“ اے کاش مولوی فضل الرحمان صاحب بھی اس فتوی کوسن لیں اور آگے لکھتے ہیں:۔وہ امریکہ اور سرمایہ داروں کا ایجنٹ ہے 66 تو مولوی فضل الرحمان صاحب کے والد اور تحفظ ختم نبوت کے چیمپیئن مفتی محمود صاحب کا فتویٰ مودودی صاحب کے متعلق یہ ہے کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں۔یہ اشتہار قاری عبد الحمید صدیقی تحصیل گلی بنوں سٹی کی طرف سے شائع ہوا ہے۔1963ء کا اشتہار ہے یعنی 1974ء سے گیارہ سال پہلے کی بات ہے۔لکھتے ہیں : فتنہ مودودیت کے استیصال کے لئے علماء پاکستان کا اولین فرض ہے کہ وہ شریعت محمدی کا پوسٹمارٹم کرنے والے اور تجدید واحیائے دین کے علمبر دار مودودی کے ملحدانہ عقائد اور اسلام کش سرگرمیوں کو عوام میں بہت جلد بے نقاب کریں اور اس کی مخرب اسلام مطبوعات بذریعہ حکومت ضبط و تلف کرائیں۔مودودی اور مودودے اپنی حاصل کردہ ملحدانہ طاقت اور خوشنما الفاظ میں ملبوس پُر فریب جماعت ( جماعت اسلامی) کے ذریعہ ماڈرن اسلام پھیلا کر بہت جلد ملت اسلامیہ کے قلوب سے روح اسلام نکال دینا چاہتے ہیں۔ڈکٹیٹرانہ ذہنیت کے مالک خدا اور سول کے احکام سے بے نیاز اور اسلاف کی شان میں گستاخیاں روا رکھنے والے دریدہ دہن مودودی کا مشن نا قابل برداشت ہے۔“ پھر سب بڑی تو تعداد جماعت اہلسنت کی تھی۔اس میں پھر مودودی صاحب کا میں ذکر کر رہا ہوں اور مودودی صاحب کے متعلق اب سید عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری کا کیا قول ہے؟ دیکھیں: میں بخاری ہوں۔مودودی نہیں ہوں۔آج وہ کہتا ہے کہ میں تحریک ( تحریک ختم نبوت) میں شامل نہیں تھا۔میں کہتا ہوں کہ اگر مودودی شامل نہیں تھا تو ان سے حلفیہ بیان کا مطالبہ نہیں کرتا۔صرف یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے لڑکوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر اعلان کر دیں، سچ اور جھوٹ سامنے