اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 132 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 132

132 یعنی خاتم النبیین کی آیت کے منکر نہیں ہیں، کوئی مرزائی یہ نہیں کہتا کہ نبی آنحضرت ﷺ کو خاتم النبین نہیں مانتا۔صرف مفہوم کو بگاڑتے ہیں۔“ یعنی یہ بھی احمدی نہیں کہتا کہ ہم آنحضرت ﷺ کو خاتم النبین نہیں مانتے۔اتنا ہے کہ صرف اس کے مفہوم کو بگاڑتے ہیں۔یہ نفی عالم کہہ رہے ہیں:۔ان کے پیچھے لٹھ لئے پھرتے ہو“ یہ لکھنے والے مولا نا محمد مقبول احمد صاحب قادری جامعہ مسجد رحیمیہ اہلسنت و الجماعت سلیم پارک چاہ میراں لاہور۔عنوان کیا ہے؟ ”بھیڑ نما بھیڑیے تو کہتے ہیں کہ احمدیوں کے پیچھے لٹھ اٹھائے ہوئے ہو حالانکہ وہ خاتم النبین کو مانتے ہیں۔معنی میں اختلاف ہے۔آپ ضرور حیران ہوں گے میں نے جس طرح کہ عرض کیا ہے پینتیس معنی امت مسلمہ کے علماء نے کئے ہیں خاتم النبین کے۔اور جماعت احمد یہ سارے معنوں کو تسلیم کرتی ہے۔صرف وہ معنی جن سے مسیح کو خاتم النبین تسلیم کرنا پڑے ہم ان کو رد کرتے ہیں۔تو لکھتے ہیں۔مگر خود علم مصطفی ﷺ کا انکار کر کے سارے قرآن اور آپ کی نبوت کے منکر ہو کر بھی دین اسلام کے علمبر دار کہلاتے ہو۔“ (بھیڑ نما بھیڑیے ناشر جامع مسجد رحیمیہ اہلسنت سلیم پارک چاہ میراں لا ہور صفحہ 13 ) تم ختم نبوت ہی کے منکر نہیں بلکہ سارے قرآن کے منکر ہو۔اسی طرح اب دیکھیں کہ خودان حضرات نے ، دیو بندیوں نے ، دوسروں کے متعلق جن کے کہ یہ سفیر بنے ہوئے ہیں دونوں حضرت، کیا کہا ہے۔اب یہ آپ سوچیں؟ یہ دیوبندی عالم جن کا مولانا ابوالکلام آزاد کے ساتھ بڑا گہرا تعلق تھا بلکہ انہوں نے ان کی سوانح بھی لکھی ہے۔علامہ عبدالرزاق ملیح آبادی۔انہوں نے یہاں پاکستان میں پمفلٹ لاکھوں کی تعداد میں شائع کئے کہ یہ جو اہلسنت والجماعت کہلاتے ہیں اور یا عبد القادر جیلانی کہنے والے ہیں، یہ سارے کے سارے مشرک ہیں۔ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔( مسلمان مشرک شائع کردہ ڈاکٹر عثمانی تو حید روڈ کیماڑی۔کراچی ) یہ علامہ عبد الرزاق ملیح آبادی ہیں۔اب آپ دیکھتے ہیں کہ کون سی ملت اسلامیہ ہے۔