اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 108 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 108

108 دنیا مجھ کو نہیں پہچانتی لیکن وہ مجھے جانتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔“ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔یہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ ہیں اور حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ان کو دوہرایا۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ ہیں۔تحفہ گولڑویہ صفحہ 8 اور 9 میں۔حضرت خلیفہ اصبح الثالث نے محضر نامہ کے آخر میں یہ پڑھ کر سنائے۔یہ 23 جولائی کا واقعہ ہے۔نہایت رفت بھرے انداز میں فرمایا اور حق یہ ہے کہ آنسوؤں کی جھڑیاں لگ جاتی ہیں ان کو پڑھ کر ، ان کا تصور کر کے:۔”دنیا مجھ کو نہیں پہچانتی لیکن وہ مجھے جانتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔یہ اُن لوگوں کی غلطی ہے اور سراسر بدقسمتی ہے کہ میری تباہی چاہتے ہیں۔میں وہ درخت ہوں جس کو مالک حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔۔۔۔اے لوگو! تم یقیناً سمجھ لو کہ میرے ساتھ وہ ہاتھ ہے جو اخیر وقت تک مجھ سے وفا کرے گا۔اگر تمہارے مرد اور تمہاری عورتیں اور تمہارے جوان اور تمہارے بوڑھے اور تمہارے چھوٹے اور تمہارے بڑے سب مل کر میرے ہلاک کرنے کے لئے دعائیں کریں یہاں تک کہ سجدے کرتے کرتے ناک گل جائے اور ہاتھ شل ہو جا ئیں تب بھی خدا ہر گز تمہاری دعا نہیں سنے گا اور نہیں رکے گا جب تک وہ اپنے کام کو پورا نہ کرلے اور اگر انسانوں میں سے ایک بھی میرے ساتھ نہ ہو تو خدا کے فرشتے میرے ساتھ ہوں گے اور اگر تم گواہی کو چھپاؤ تو قریب ہے کہ پتھر میرے لئے گواہی دیں۔پس اپنی جانوں پر ظلم مت کرو۔کا ذبوں کے اور منہ ہوتے ہیں اور صادقوں کے اور۔خدا کسی امر کو بغیر فیصلہ کے نہیں چھوڑتا۔میں اس زندگی پر لعنت بھیجتا ہوں جو جھوٹ اور افتراء کے ساتھ ہو اور نیز اس حالت پر بھی کہ مخلوق سے ڈر کر خالق کے امر سے کنارہ کشی کی جائے۔وہ خدمت جو عین وقت پر خداوند قدیر نے میرے سپرد کی ہے اور اسی کے لئے مجھے