اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 105 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 105

105 اہلحدیث عالم جن کو شیخ الکل“ کہتے ہیں۔آگے تفصیل آئے گی۔حضور نے اس وقت جو جہاد کے موضوع پر کہا ہے ”فتاویٰ نذیریہ جلد 4 کا ایک ٹکڑا اس میں ہے۔حضور نے اس کی پوری عبارت پڑھ کر سنائی تھی۔وہ اپنے وقت پر میں بھی سناؤں گا متعلقہ حصہ کے لحاظ سے:۔جبکہ شرط جہاد کی اس دیار میں معدوم ہوئی تو جہاد کا یہاں کرنا سبب ہلاکت اور معصیت ہوگا“۔(فتاویٰ نذیریہ جلد 4 صفحہ 472) ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب :۔یہ مولوی نذیر حسین صاحب کا فتویٰ ہے؟ مولا نا دوست محمد شاہد صاحب :۔یہ مولوی سید نذیر حسین صاحب ” شیخ الکل“ جن کے شاگردوں میں مولوی محمد حسین بٹالوی بھی تھے۔یہ ان کا فتویٰ ہے اور یہ فتویٰ 1857ء کے قریب کا ہے جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا فتویٰ تو 1900ء میں دیا گیا۔پھر خلیفتہ المسلمین کا فتویٰ اس میں درج ہے کہ خلیفہ المسلمین نے 1857ء میں :۔اس مضمون کا فتویٰ لکھ کر انگریزوں کو دے دیا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کو انگریزوں سے نہیں لڑنا چاہئے کیونکہ وہ خلافت اسلامیہ کے حلیف اور مددگار ثابت ہو چکے ہیں“۔تاریخ اقوام عالم ، صفحہ 639 از مرتضی احمد خان میکش ناشر مجلس ترقی ادب لاہور ) یہ فتویٰ خلیفتہ المسلمین ترکی کا تھا۔اور 1857ء میں تھا اور جماعت قائم کب ہوئی ہے؟ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔1889ء میں۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب :۔اور فتویٰ کب دیا ہے مسیح موعود علیہ السلام نے؟ ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔1900 ء میں۔مولانا دوست محمد شاہد صاحب:۔یہ حقیقت ہے! پھر علماء اسلام لاہور کا فتویٰ جن میں بڑے بڑے اکابر علماء کے دستخط ثبت ہیں ، یہ پیش کیا گیا۔مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب اہلحدیث لیڈرکا یہ فتویٰ بھی شامل ہے۔اہل اسلام ہندوستان کے لئے گورنمنٹ انگریزی کی مخالفت اور بغاوت حرام ہے (رسالہ اشاعۃ السنۃ جلد 6 نمبر 10 صفحہ 287)