اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 101 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 101

101 اس لئے خدا ہی کا فرض تھا کہ وہ بتاتا کہ خاتم النبیین کے معنے کیا ہیں؟ یہ نہیں کہ چودہ صدیوں کے بعد دیو بند کے رہنے والے یا بھٹو صاحب اس کے معنے بیان کریں۔الْقُرْآنُ يُفَسِرُ بَعْضُهُ بَعْضًا یا (الكشاف تفسیر سورۃ ھود آیات : 106-107 ) پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے قرآن خود اپنے معنی بیان کرتا ہے۔فرمایا اس میں اَللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَئِكَةِ رُسُلاً وَّ مِنَ النَّاسِ ( الحج : 76 ) که خدا فرشتوں میں بھی اور انسانوں میں سے بھی رسول چلتا ہے اور چلتا رہے گا۔یہ مضارع کا صیغہ ہے۔Past Tense نہیں ہے۔پھر آپ دیکھیں گے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ يُبَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقُصُّونَ عَلَيْكُمُ ايَتِي فَمَنِ اتَّقَى وَأَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمْ يَحْزَنُونَ (الاعراف: 36) اے بنی آدم اگر تمہارے پاس میرے رسول آئیں جو میری آسیتیں تم کو پڑھ کرسنائیں تو جو لوگ تقویٰ اختیار کرتے ہوئے ان کی باتوں پر کان دھریں گے اور اصلاح کے طریق اختیار کریں گے ان کو آئندہ کسی قسم کا خوف نہ ہوگا اور نہ ہی گذشتہ غلطیوں پر انہیں کسی قسم کا غم ہوگا۔اس آیت میں صاف بتایا گیا ہے کہ امت محمدیہ میں رسول آتے رہیں گے۔اس کے بعد لغت عرب کی رو سے خاتم النبیین کے معنی بتائے گئے ہیں۔پھر آخر میں یہ بتایا گیا ہے کہ خاتم لفظ کوئی نیا لفظ نہیں ہے۔زبان عربی میں یہ ہزاروں سال پہلے سے استعمال ہوتا ہے اور اس کے معنے ہمیشہ اگر وہ ترکیب میں استعمال کیا جائے، اضافت میں استعمال کیا جائے تو اس کے معنے یقینی طور پر افضل کے ہوتے ہیں۔اس کی مثالیں پیش کی گئی ہیں۔خاتم الشعراء، خاتم العلماء، خاتم الاولیاء، خاتم الائمہ، خاتم المهاجرين، خاتم المحققين۔خود رسول اللہ ﷺ نے خاتم المہاجرین حضرت عباس کو قرار دیا ہے۔خاتم الخلفاء حضرت علیؓ کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔خاتم الاولیاء کا لفظ تفسیر میں موجود ہے۔اسی طرح حضرت علی خاتم الاوصیاء تھے۔منار الہدی میں موجود ہے۔شیخ الصدوق کو خاتم المحد ثین کہا گیا ہے۔خود دیوبندی علماء انورشاہ کشمیری صاحب کو خاتم المحد ثین لکھتے ہیں۔تو یہ کوئی نئی ڈکشنری نہیں ہے۔عربی زبان میں قرآن نازل ہوا ہے۔پشتو میں نہیں نازل ہوا، نہ پنجابی میں نازل ہوا ہے۔ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔یہ ساری مثالیں جو ہیں محضر نامہ میں شامل ہیں؟