اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 100
100 نبی کے ذریعہ سے ہمیں میسر آیا ہے۔اس آفتاب ہدایت کی شعاع دھوپ کی طرح ہم پر پڑتی ہے اور اسی وقت تک ہم منور رہ سکتے ہیں جب تک کہ ہم اس کے مقابل پر کھڑے ہیں۔“ (حقیقۃ الوحی صفحہ 115-116 طبع اول۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 118-119) مصطفیٰ ترا پر بے حد ہو سلام اور رحمت اس سے نور لیا بار خدایا ہم نے اب آخر میں ایک چھوٹا سا اقتباس ہے۔فرماتے ہیں ” تجلیات الہیہ میں : اگر میں آنحضرت ﷺ کی امت نہ ہوتا۔۔۔امتی نبی کے معنی بھی اس سے واضح ہوتے ہیں۔اگر میں آنحضرت ﷺ کی امت نہ ہوتا اور آپ کی پیروی نہ کرتا تو اگر دنیا کے تمام پہاڑوں کے برابر میرے اعمال ہوتے تو پھر بھی میں کبھی یہ شرف مکالمہ مخاطبہ ہرگز نہ پاتا کیونکہ اب بجز محمدی نبوت کے سب نبوتیں بند ہیں۔“ ( تجلیات الہیہ صفحہ 25 طبع اول۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 411-412) تمام نبوتیں ختم ہو گئیں مگرمحمد کی نبوت قیامت تک کے لئے جاری ہے یہ عقیدہ ہے جماعت احمدیہ کا۔(محضر نامہ میں ) اس کے بعد عنوان ہے: " آیت خاتم النبین کی تفسیر" اس میں بتایا گیا ہے کہ خاتم النبیین کے معنی خود قرآن نے بیان کئے ہیں اور وہ معنی اس تفصیل کے ساتھ ہیں کہ سورۃ النساء میں یہاں تک بتایا گیا ہے کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا تو وہ ان معلمین کے ساتھ ہو گا جو نبی تھے ، صدیق تھے، شہداء تھے اور صالحین تھے یعنی اللہ تعالیٰ انہیں نبیوں میں شامل کرے گا یا صدیقوں میں شامل کرے گا یا شہیدوں میں شامل کرے گایا صالحین میں شامل کرے گا۔تو یہ خاتم کا لفظ جو ہے اس کی تشریح قرآن نے کر دی ہے۔کیونکہ خاتم النبین کی اصطلاح ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں میں صرف محمد عربی ﷺ کے لئے استعمال کی گئی ہے۔یہ خطاب عرش کے خدا نے صرف محمد رسول اللہ ﷺ کو دیا ہے۔یہ تخت آنحضرت ﷺ کو حاصل ہے۔کو