اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 98
98 ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔اور یہ سارے اقتباسات ممبران اسمبلی کے سامنے محضر نامہ میں پیش کئے گئے۔مولا نا دوست محمد شاہد صاحب: یقینی طور پر ، بالکل پیش کئے گئے۔صرف یہ محضر نامہ ہی نہیں دیا گیا بلکہ ضمیمہ کے طور پر کئی کتا بیں بھی پیش کی گئیں۔مثلاً خاکسار نے ایک کتابچہ لکھا تھا۔” خاتم الانبیاء جس میں کہ تمام صلحاء امت کے بیان کردہ ختم نبوت کے معنے شامل کئے گئے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو تعریف کی ہے اس بارے میں ایک کتاب ”ہم مسلمان ہیں، عربی، اردو، فارسی ، وہ بھی ساتھ شامل تھی۔اسی طرح حضور کے وہ خطبات جو کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی کی قرارداد کے وقت حضور نے دیئے جس میں خاتم النبیین کے معنی بیان کئے اور ایک کتابچہ احمدی مسلمان غیر احمدیوں کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے۔آٹھ دس کے قریب کتابیں تھیں، ساتھ دی گئی تھیں اور ہر ایک میں شان خاتم النبین ﷺ کا ذکر آتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سراج منیرہ میں فرمایا :۔ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں۔“ ایک ایک لفظ سونے کے پانی سے لکھنے والا ہے اور اس طرح چمک رہا ہے قیامت تک کے لئے جس طرح کہ چاند اور ستارے چمکتے ہیں اور صاف نظر آتا ہے کہ عشق رسول کے چشمے سے نکلے ہوئے یہ الفاظ ہیں۔فرماتے ہیں:۔”ہم جب انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں تو تمام سلسلہ نبوت میں سے اعلیٰ درجہ کا جوانمرد نبی اور زندہ نبی اور خدا کا اعلیٰ درجہ کا پیارا نبی صرف ایک مرد کو جانتے ہیں۔“ یہ الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے استعمال کئے ہیں۔د یعنی وہی نبیوں کا سردار، رسولوں کا فخر ، تمام مرسلوں کا سرتاج“ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ وہ شخص بد قسمت ہے کہ جس کے سامنے میرا نام پڑھا جائے اور وہ درود پڑھنے کے لئے تیار نہ ہو۔اللهم صل على محمد و على آل محمد كما