اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 96 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 96

96 96 ان کو یاد کیا ہے یعنی مسلمان کے نام سے۔کتنی لطیف بات ہے یہ۔حضور نے فرمایا کہ حقیقی مسلمان کی تعریف یہ ہے کہ جماعت میں امام کے ماتحت ہے۔جہاد میں شامل ہوتا ہے ، جو نہیں کرتا وہ اس اسلام سے ضرور خارج ہے جو خدا اور محمد رسول اللہ کے دفتر میں اسلام ہے۔حقیقی اسلام کے دائرہ سے یہ سب خارج ہیں۔لیکن جہاں تک قانون، دستور ، آئین (Constitution) کا تعلق ہے، رسول اللہ فرماتے ہیں جو اپنے تئیں مسلمان کہتا ہے اگر چہ وہ خدا کے دفتر میں مسلمان نہیں مگر دستور مملکت میں لازمی طور پر وہ مسلمان تسلیم کیا جائے۔اکبرالہ آبادی نے یہی بات کہی ہے کہ سے مسلماں تو وہ ہیں جو ہیں مسلماں علم باری میں کروڑوں یوں تو ہیں لکھے ہوئے مردم شماری میں احمدی کہتے ہیں کہ ہمیں تو یہی چاہئے کہ دنیا خواہ کچھ ہمیں کہے مگر خدا کے دفتر میں مسلمان ہیں اور یہی مصلح موعودؓ فرماتے ہیں۔۔عشق خدا کی مے سے بھرا جام لائے ہیں ہم مصطفیٰ کے ہاتھ پر اسلام لائے ہیں تو ہماری تو کوئی بات ہی نہیں۔ہم کب کہتے ہیں کہ دنیا ہمیں مسلمان جھتی ہے۔حضرت حسین علیہ السلام کو کب اس زمانے کی اسمبلی نے مسلمان سمجھا تھا۔حضرت امام بخاری پر کفر کا فتو ی لگایا گیا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس دور میں مجھے ارشاد فرمایا کہ تیرہ صدیوں میں جو بڑے بڑے بزرگ ہیں جن پر کفر کے فتوے علماء کی طرف سے لگائے گئے ، ان کی تاریخ لکھ کر یہ بھی ہم نے ایوان کو دینی ہے۔”مقربان الہی کی سرخروئی“ کے عنوان سے میں نے وہ کتاب لکھی۔حضور نے فرمایا کہ یہ نظارت علیاء کی طرف سے نہیں بلکہ تم اپنے نام سے شائع کرو۔حالات کچھ اس قسم کے تھے۔تو اس میں حضرت امام حسین سے لے کر حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی تک میں نے ثابت کیا ہے کہ اکابر امت میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جس کو غیر مسلم قرار نہ دیا گیا ہو اور کافر نہ سمجھا گیا ہو۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔یہ کفر بھی دراصل ایک برکت ہے جو کہ خدا والوں کو ہی