اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 92 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 92

92 92 اگر چه افغانستان میں اور دوسری جگہ پر علامہ کے معنوں میں استعمال ہوا ہے لیکن یہاں اور معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔اس لئے میں علامہ ہی کہہ رہا ہوں۔یہ بالکل ویسی ہی بات ہے جس طرح مثلاً مرزائی کا لفظ ہے۔آپ غیاث اللغات“ کو دیکھیں تو مرزائی کے معنی شہزادہ کے ہوتے ہیں اور یہ جو کراچی سے سائنس بورڈ کی طرف سے مفصل پندرہ میں جلدوں میں اردو مستند لغت شائع ہوئی ہے اس میں لکھا ہے کہ مرزائی کا لفظ اتنا بڑا لقب تھا کہ سادات کو بھی جب کوئی منصب دیا جا تا ایرانی بادشاہوں کی طرف سے تو وہ مرزائی کا لفظ تھا۔) اسی طرح حضرت علامہ علی القاری رحمہ اللہ علیہ نے جو مدفون ہیں مکہ شریف میں لکھا ہے کہ یہ جو رسول اللہ نے فرمایا ہے و الفرقة الناجية آنحضرت جس کو مسلمان فرقہ ناجیہ قرار دے رہے ہیں۔فتلک الفرقة الناجية هم اهل السنة البيضاء المحمدية وہ فرقہ اہل سنت میں سے ہے یعنی وہ حضرت ابوبکر صدیق کو پہلا خلیفہ،حضرت عمرؓ کو دوسرا، حضرت عثمان غنی کو تیسرا خلیفہ اور حضرت علی کو آنحضرت کی حدیث کے مطابق چوتھا خلیفہ تسلیم کرتے ہے۔فرمایا وہ فرقہ جو تہترواں ہو گا اور محمد رسول اللہ ﷺ کی مہر تصدیق کے مطابق مسلمان سمجھا جائے گاوہ اہلسنت و جماعت میں سے ہو گا مگر اس کی نشانی کیا ہوگی؟ دیکھیں کس طرح آج سے پانچ سو سال پہلے خدا نے الہام کے ذریعے محمد رسول اللہ ﷺ کے ایک عاشق صادق کو راہنمائی فرمائی۔فرماتے ہیں:۔و الفرقة الناجية هم اهل السنة البيضاء المحمدية و الطريقة النقية الاحمدية (مرقاۃ المصابیح شرح مشکوۃ المصابیح کتاب الایمان باب الاعتصام بالكتاب والسنۃ صفحہ 248 ناشر مکتبہ امدادیہ۔ملتان) ہوگا وہ اہلنست مگر اس کی شناخت کیا ہوگی وہ احمدی فرقہ ہوگا۔خدا کی تقدیر نے اس قرار داد میں احمدی کا لفظ خود لکھوا دیا ہے۔قیامت تک خدا نے مہر لگا دی کہ فرقہ ناجیہ جس کی نشاندہی محمد رسول اللہ نے فرمائی تھی۔وہ احمدیہ فرقہ یہ ہے جس کا نام قرار داد میں لیا گیا ہے۔اک نشاں کافی ہے گر دل میں ہے خوف کردگار ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔دوسرے موضوعات میں سے کوئی تفصیل بیان فرما ئیں تو