اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی

by Other Authors

Page 85 of 623

اندر کی کہانی عینی شاہد کی زبانی — Page 85

85 ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب:۔وہ تفصیل ہمیں آپ بتائیں گے۔؟ مولانا دوست محمد شاہد صاحب : - محضر نامہ خود ایک بہت بڑی عظیم دستاویز تھی ، انسائیکلو پیڈیا تھی دراصل۔اور پھر کتابی شکل میں گیارہ ضمیمے جو پیش کئے گئے تھے، اس کے علاوہ قلمی دستاویزات جو داخل کی گئیں۔وہ یہ تھیں:۔نمبر 1 تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔نمبر 2۔میمورنڈم جماعت احمد یہ جو 1947 ء میں باؤنڈری کمیشن کے سامنے پیش کئے گئے۔جس میں جماعت نے یہ مطالبہ کیا کہ ہمارا تعلق اسلام سے ہے۔ہماری اکثر جماعتیں پاکستان میں ہیں۔ہمارا تمدن ، ہماری سولائیزیشن (Civilization) ہماری تبلیغ کا تعلق اسلام کے ساتھ ہے اور ساری دنیا کو Feed کرنے والا مرکز قادیان ہے۔اس کو اس لحاظ سے بھی پاکستان کا حصہ بنانا چاہئے۔نمبر 3۔” مباحثہ راولپنڈی۔یہ مباحثہ مولانا ابو العطاء صاحب اور مناظر احسن صاحب گیلانی کے درمیان ہوا تھا۔نمبر 4۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ”ایک غلطی کا ازالہ مندرجہ ذیل قلمی نوٹ پیش کیے گئے۔نمبر 5۔حضرت مسیح موعود کی زندگی کا خاکہ نمبر 6 ظلی اور بروزی اصطلاح کے متعلق اصطلاحات گذشتہ اولیاء اور مسیح موعود کی نظر میں۔نمبر 7 مسیح موعود کی آمد سے متعلق بزرگان سلف کی تحریرات۔نمبر 8۔الف۔احمدی مسلمانوں کی اسلامی خدمات۔نمبرب۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی اسلامی خدمات۔ہاف فل سکیپ سائز کے ایک سو بہتر صفحات پر مشتمل۔نمبر 9۔احمدی مسلمانوں کی اسلامی خدمات متعلقہ تحریک آزادی کشمیر مرتبہ چوہدری ظہور احمد صاحب مرحوم ناظر دیوان صد را مجمن احمد یہ پاکستان۔ہاف فل سکیپ سائز کے بیاسی صفحات پرمشتمل۔نمبر 10۔انتخاب خلافت اور ہجری شمسی کیلنڈر کے ناموں کی وجہ تسمیہ۔یہ چیئر مین صاحب نے کہا تھا کہ آپ نے زبانی بہت ہی تاریخی بات بیان کی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ اس کو تحریری شکل میں ہمارے سامنے پیش کریں۔